ETV Bharat / state

Constitution Day: جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم آئین منایا جائے گا - etv bharat news

آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منائے جارہے آزادی کے امرت مہوتسو 'Azadi Ka Amrit Mahotsav' کے تحت جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی قیادت میں یوم آئین (Constitution Day) منایا جائے گا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم آئین منایا جائے گا

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 5:13 PM IST

آزادی کے 75 سال (75YEARS OF INDEPENDENCE) مکمل ہونے کے موقع پر منائے جارہے آزادی کے امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کے تحت جمعہ کو پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند (President Ram Nath Kovind) کی قیادت میں (Constitution Day) یوم آئین منایا جائے گا۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی (Union Minister Pralhad Joshi) نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صبح گیارہ بجے صدر کے خطاب کے ساتھ اس تقریب کی شروعات ہوگی۔

اس موقع پر نائب صدر، وزیراعظم، لوک سبھا اسپیکر، مرکزی وزیر، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات موجود رہیں گی۔ اس پروگرام کو سنسد ٹیلی ویزن اور دوردرشن اور آن لائن پورٹل کے ذریعہ لائیو نشر کیا جائے گا۔

صدر کے خطاب کے بعد پورے ملک کے شہری اپنی اپنی جگہ سے ان کے ساتھ آئین کی تمہید پڑھیں گے۔ تمام اہل وطن کو آئین کا دیباچہ پڑھنے کے لئے اس پروگرام سے آن لائن جوڑنے کے لئے ایک پورٹل تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : (75YEARS OF INDEPENDENCE): گوالیار کا خزانہ رانی لکشمی بائی کو سونپنے والے امرچندر بانٹھیا

اس پورٹل کے ذریعہ اہل وطن 22سرکاری زبانوں اور انگریز ی آئین کی تمہید کرسکیں گے۔ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تمام وزارتوں، محکموں، ریاستوں، مرکز کے زیرانتظام علاقوں، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، اداروں، تنظیموں اور بار کونسل وغیرہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپنی جگہ سے آئین کی تمہید پڑھیں۔ لوگوں کو اس کی معلومات دینے کے لئے ریڈیو، ٹیلی ویزن اور سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز کے لئے بھی ایک پورٹل کی شروعات کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.