ETV Bharat / state

حاملہ خاتون کو عارضی ٹوکری میں اسپتال پہنچایا گیا

ایک ویڈیو میں حاملہ خاتون کو ایک عارضی ٹوکری میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے دو افراد نے کندھوں پر اٹھایا تھا جب وہ بہتے ہوئے دریا کو پار کر رہے تھے۔

حاملہ خاتون کو عارضی ٹوکری میں اسپتال پہنچایا گیا
حاملہ خاتون کو عارضی ٹوکری میں اسپتال پہنچایا گیا
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 12:32 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے کدھنائی گاؤں میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون کو عارضی ٹوکری میں اٹھا کر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

حاملہ خاتون کو عارضی ٹوکری میں اسپتال پہنچایا گیا

ایک ویڈیو میں خاتون کو ایک عارضی ٹوکری میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جسے دو افراد نے کندھوں پر اٹھایا تھا جب وہ بہتے ہوئے دریا کو پار کررہے تھے۔ اس علاقے میں رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب ایمبولینس پہنچ نہیں پائی۔ مذکورہ خاتون کو بعد میں ایک سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔

سرگوجا کے کلکٹر سنجے کمار جھا نے کہا کہ ' یہ صحت سے متعلق سہولیات نہ ہونے کا معاملہ نہیں ہے۔ کچھ دور دراز دیہات ہیں جہاں بارش کے دنوں میں لوگوں کو سفر کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔'

کلکٹر نے کہا کہ اس طرح کی علاقوں کے لئے انتظامیہ لوگوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لئے چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسے دور دراز مقامات کے لیے ہم لوگوں تک پہنچنے کے لیے چھوٹی کاروں کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کاروں کے ذریعے لوگوں کی رہائش گاہوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہوگا لیکن ہم ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ان کی رہائش گاہوں کے قریب پہنچنے کی کوشش کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.