ETV Bharat / state

Knife Attacks in Kashmir بڈگام میں نوجوان پر چاقو سے حملہ - jammu kashmir news

وادی کشمیر میں پچھلے کچھ مہینوں سے جرائم بالخصوص چھرا زنی کے مسلسل واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ Knife Attacks in Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 3, 2023, 8:49 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں ضلع کے چاڈورہ علاقے کے ایک گاؤں میں ہفتہ کی شام ایک 19 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار چاقو سے اس پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔ ایک مصدقہ ذرائع نے ہم کو بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت 19 سالہ مومن احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن دریگام کے طور پر کی گئی ہے کو کئنیر چاڈورہ پارک میں نامعلوم شخص نے چاقو سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے۔

اس واقعے میں 19 سالہ مومن جو زخمی ہو گیا تھا کو زخمی حالت میں ہی فوری طور پر سی ایچ سی کرمشورہ لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں خصوصی علاج کے لیے سری نگر کے صدر اسپتال ریفر کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے حملہ آور کی تلاش شروع کی ہے۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ ہفتے کی شام کو چاڈورہ کے کانیرا پارک میں نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آور کی شناخت کی خاطر تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بہت جلد اس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔ مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 127زیر دفعہ 307کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: مبینہ طور پر نذر آتش کی گئی خاتون کی موت

بتادیں کہ 30جون کو گنج بخش پارک نوہٹہ میں بھی نوجوان کے سر پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر حملہ آور کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں مسلسل ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن میں چاقو یا دوسرے ہتھیاروں سے حملہ کر کے زخمی کر دیتے ہیں یا پھر قتل کر دیتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال میں ہی ضلع کے نصرلہ پورہ علاقے میں ایک ایسے ہی واقعے میں چاڈورہ علاقے کا ایک کوآپریٹیو سوسئاٹیز کا ملازم فوت ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.