بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس، 62 آر آر اور 43 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم انصار غزوات الہند کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔ Militant Associate Arrested in Budgam
پولیس نے گرفتار شدہ افراد کی شناخت امیر منظور بڈو ولد منظور احمد بڈو اور شاہد رسول گنائی ولد رسول گنائی ساکن صفاپورہ گاندربل کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے قابل اعتراض مواد، ایک ہینڈ گرینیڈ اور AK-47 راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
اسی مناسبت سے پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 134/2022 پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔