بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے واتل پورہ علاقے میں شمالی کشمیر کا ایک رہائشی منگل کی صبح ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ ایک پولیس اہلکار نے فون پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ میں فوت ہونے والے شخص کی شناخت محمد یعقوب ڈار ولد محمد شعبان ڈار ساکنہ شاہ گنڈ، ضلع بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ Budgam Train Accident Bandipora Resident Killed
پولیس اہلکار نے بتایا کہ متوفی آج صبح مزہامہ، بڈگام ریلوے اسٹیشن کے درمیان واقع واتل پورہ میں ایک چلتی ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: میٹرو ریل سروس کی تعمیر محض ایک اعلان