ETV Bharat / state

DC Budgam Attaches Tehsildar KhanSahab تحصیلدار خان صاحب ایس اینڈ ای دفتر کے ساتھ اٹیچ - تحصیلدار خان صاحب منسلک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام سید فخرالدین حامد نے خانصاحب علاقے کے ایک فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو مبینہ طور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے جانے کی پاداش میں ایس اینڈ ای دفتر کے ساتھ منسلک (اٹیچ) کر دیا۔ Tehsildar KhanSahab Attached with S&E Dept Khansahab

تحصیلدار خان صاحب ایس اینڈ ای دفتر کے ساتھ اٹیچ

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 6:25 PM IST

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع کے خان صاحب سب ڈویژن علاقے کے تحصیلدار کو بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں ایس اینڈ ای دفتر کے ساتھ اٹیچ کرنے کے احکامات صادر کیے۔ یادر ہے کہ گزشتہ دنوں ڈی سی نے اپنے ہفتہ وار دورے کے دوران سب ڈیویژن خان صاحب علاقے کے تحصیلدار عبد الغنی کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے کے بعد ایس ڈی ایم سے رپورٹ طلب کی گئی۔ ایس ڈی ایم نے ڈی سی بڈگام کو تحریری طور مطلع کیا کہ تحصیلدار 13 فروری سے لگاتار بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔

ڈی سی بڈگام نے تحریری جواب موصول ہونے کے بعد تحصیلدار کو ضلع کے ایس اینڈ ای دفتر کے ساتھ منسلک (اٹیچ) کر دیا ہے۔ ڈی سی نے حقائق کا مزید پتہ لگانے کے لیے اے سی آر کو انکوائری آفسیر مقرر کیا ہے۔ ایس ڈی ایم نے ڈی سی کو اپنی تحریری رپورٹ میں کہا کہ تھا کہ ’’تحصیلدار عام طور پر اپنے دفتر میں دستیاب نہیں ہوتے تھے۔‘‘

مزید پڑھیں: Principal GDC Qazigund Attached بائیو میٹرک کا ’غلط استعمال‘، پرنسپل ڈگری کالج قاضی گنڈ منسلک

یاد رہے کہ سنہ 2019میں صوبہ جموں کے بری برہمنہ علاقے میں ایک کے اے ایس آفیسر(KAS) آفیسر کو ڈی سی سانبہ نے معطل کر دیا تھا۔ جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ نے اس ضمن میں ڈی سی کے حکمنامہ کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیا اور کے اے ایس آفیسر کو بحال کیا کہ ’’ڈی سی ایک کے اے ایس آفیسر کو حکومتی منظوری کے بغیر معطل نہیں کر سکتا۔‘‘ یہ احکامات جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی جسٹس علی محمد ماگرے اور پُنیت گُپتا کی بینچ نے 3فروری 2021میں صادر کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.