ETV Bharat / state

گیلانی کی وفات: کشمیر میں ریل خدمات تیسرے روز بھی معطل

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 6:21 PM IST

سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے بعد جہاں وادی بھر میں بندشیں عائد ہیں، موبائل انٹرنیٹ معطل ہے، وہیں ریل خدمات کو بھی انتظامیہ نے معطل رکھا ہے۔

گیلانی کی وفات: کشمیر میں ریل خدمات تیسرے روز بھی معطل
گیلانی کی وفات: کشمیر میں ریل خدمات تیسرے روز بھی معطل

وادی کشمیر کی واحد ریل خدمات ہفتہ کو لگاتار تیسرے روز بھی معطل رہی۔ ریل خدمات کے بند رہنے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے حکام کے مطابق ہفتہ کی شام سیکورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا کہ ریل خدمات کو کب بحال کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد انتظامیہ نے بندشوں کے ساتھ ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کو بھی بند کر دیا تھا، تاہم جمعہ کی رات موبائل (کالنگ) سمیت براڈبینڈ انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات ابھی بھی بند ہیں۔

مزید پڑھیں: گیلانی کی وفات: کشمیر میں تیسرے روز جزوی بندشیں برقرار

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سخت بندشوں کے نفاذ کے دوران ریل خدمات کو بھی بند کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ریلوے کو کافی نقصان کا سامنا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ اورموبائل کالنگ سروس بحال

وادی کشمیر میں موبائل-فون سروسز بحال کیے جانے بعد اب یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ریل خدمات کو بھی بہت جلد بحال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.