بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ہمہامہ میں آج بی ایس ایف کے زیر اہتمام نئے بھرتی ہونے والے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ اس تقریب می بی ایس ایف، فوج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نئے بھرتی ہوئے بی ایس ایف اہلکاروں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تقریب میں باڈر سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ڈی جی پی کو نئے بھرتی اہلکاروں نے سلامی دی۔ Pankaj Kumar Singh IN BSF Parade
ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر صورتحال پرامن ہے، کیونکہ جنگ بندی دونوں جانب سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور بی ایس ایف جموں و کشمیر میں شاندار کام کر رہی ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ سرحدوں کی اچھی طرح حفاظت کر رہے ہیں۔DGP BSF On LOC Situation
مزید پڑھیں:
دراندازی کے سوال کے جواب میں موصوف نے کہا کہ درانداز اس بار آنے کی کوشش میں ہوتے ہیں لیکن سرحدوں کی حفاظت کے لیے وہاں موجود بی ایس ایف اہلکار اور فوج کے جوان ان کی اس کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے اور پی ایس ایف کی کوشش ہے کہ درانداز ملک میں نہ آئیں۔ ڈی جی بی ایس ایف پنکج سنگھ نے کہا کہ کچھ شربسند عناصر ہمیشہ کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ان عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔