ETV Bharat / state

Security Personnel Dies of Suicide : بڈگام میں سیکورٹی اہلکار نے کی خودکشی - اولڈ ایئر فیلڈ بڈگام خودکشی

ڈی ایس سی سیکورٹی اہلکار نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اولڈ ایئر فیلڈ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔ Suicide at Old Airfield in Budgam

suicide
suicide
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 3:49 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دفاعی سیکورٹی کور کے ایک اہلکار نے بدھ کو وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں واقع اولڈ ایئر فیلڈ میں مبینہ طور خودکشی انجام دی۔ ذرائع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق بدھ کو ڈیفنس سیکورٹی کور (ڈی ایس سی) کے ایک اہلکار نے اپنی یونٹ 615 میں، اپنی ہی سروس رائفل سے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ Security Personnel Suicide in Budgam

خودکشی انجام دینے والے اہلکار کی شناخت ڈی ایس سی پلاٹون فرسٹ ونگ ایئر فورس سے وابستہ 52سالہ ہیڈ کانسٹیبل ملکیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ریاست پنچاب کے چکوکے (تحصیل دہلوان) کا رہائشی ہے۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائیوں کے لیے ضلع اسپتال بڈگام لے جایا گیا جہاں سے لاش کو مزید کارروائیوں کے لیے پولیس پارٹی کے ساتھ جی ایم سی سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کا نوٹس لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.