ETV Bharat / state

بڈگام: غیر ریاستی شخص 32 کلو گرام فُکی کے ساتھ گرفتار - وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بعد دوپہر بیروہ میں پولیس نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کو 32 کلو گرام فُکی کے ساتھ گرفتار کیا ہے.

غیر ریاستی شخص 32 کلو گرام فُکی کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 7:17 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 'ایک اطلاع ملنے پر بیروہ پولیس اسٹیشن کی ایک خصوصی ٹیم نے سونپاہ کراسنگ پر ناکہ بچھایا جس دوران انہوں نے ایک کار کی تلاشی کرنے پر اس گاڑی سے 32 کلو گرام فُکی ضبط کی جس کے ساتھ ہی کار کو چلا رہے غیرریاستی شخص کو بھی پولیس نے گرفتار کیا۔

ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے اس ڈرائیور کی شناخت ہربندر سنگھ ولد شریف سنگھ ساکنہ سہیں والا گاؤں لدھیانہ پنجاب کے بطورِ ہوئی ہے۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا جو کہ این ڑی پی ایس ایکٹ کے سکشن 8/15 کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.