ETV Bharat / state

Protest Against Civilian Killings کشمیری پنڈت قتل کے خلاف بڈگام میں احتجاج - بڈگام میں احتجاج

پنچایت کانفرنس سوئی بُگ نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا۔

Protest Against Civilian Killings: کشمیر پنڈت کے قتل کے خلاف بڈگام میں احتجاج

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 5:04 PM IST

کشمیر پنڈت کے قتل کے خلاف بڈگام میں احتجاج

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پنچایت کانفرنس نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پلوامہ ضلع میں کشمیری پنڈت سنیل شرما کے قتل کی سخت مذمت کی۔ سنیل شرما پلوامہ ضلع میں ایک بینک میں بطور گارڈ کام کر رہے تھے اور انہیں اتوار کو نا معلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے خلاف وادی کشمیر سمیت جموں صوبے میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیے گئے۔ پنچایت کانفرنس سوئی بُگ، بڈگام نے بس اسٹینڈ سے ڈی سی آفس بڈگام تک شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قاتلوں کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

سنیل شرما کے قتل کے خلاف سیاسی، سماجی اور تاجر انجمنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور شہری ہلاکتوں کی سخت مذمت کی۔ سنیل شرما کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پنچایت کانفرنس ممبران نے شہری ہلاکتوں پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں 1990سے جاری نامساعد حالات کے دوران قتل و غارت گری خاص کر اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے حکام سے شہری ہلاکتوں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: Outrage in Jammu کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف جموں میں غم و غصہ

احتجاجیوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’اگر حفاظتی ایجنسیز کا انٹیلی جنس نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے تو سنیل شرما کے قاتل کو پہلے ہی حراست میں لیا جاتا، تو ایک معصوم شخص کی جان بچ جاتی۔‘‘ واضح رہے کہ سنیل شرما سے قبل وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سمیت جنوبی کشمیر میں بھی اقلیتی فرقہ خاص کر پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے خلاف وادی کشمیر میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے جموں سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں منتقل کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.