بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک بدنامہ زمانہ منشیات فروش کے خلاف پولیس نےپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔بڈگام پولیس نے اس بدنام زمانہ منشیات فروش کی شناخت ہنجی بگ بڈگام کے رہنے والے فیاض احد گنائی کے طور پر کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے مختلف تھانوں میں اس مذکورہ مجرم کے خلاف منشیات کی فروخت سے متعلق متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ مجاز اتھارٹی سے نظر بندی کے باضابطہ احکامات حاصل کرنے کے بعد بدنامہ زمانہ منشیات فروش کو پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور بعد ازاں اس کو کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر پولیس نے وتروانی بڈگام میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکنے کا اشادہ دیا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بڑی حکمت عملی کے ساتھ مذکورہ شخص کو پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے 7.4 کلو گرام پوست کا بھوسا (فکی) برآمد ہوئی۔پولیس نے مذکوہ شخص کی شناخت روہت کمار ولد دوریش چند ساکن متھیا ضلع ہردوئی اتر پردیش کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع بڈگام میں امسال متعد منشیات فروشوں اور چوری کے عادی افراد کو پی ایس کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس مسلسل منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہیں اور ساتھ ہی عوام سے اس ضمن میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Nacro Smugglers Arrested سرینگر میں دو منشیات فروش گرفتار، 70 کروڑ روپے مالیت کا ہیروئن ضبط