ETV Bharat / state

Muharram Preparations Started in Kashmir: وادی میں عزا کے استقبال کی تیاری زور شور سے جاری - وادی کے چوک چوراہوں میں شہداء کربلا کے اقوال

عالمی وبا کورونا وئرس کے دو برس بعد وادی کشمیر میں ایام عاشورہ جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں زو شور سے جاری ہے۔ سڑکوں پر لائٹس لگانے کا کام جنگی پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ تمام امام بارگاہوں کی صاف صفائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Muharram Preparations Started in Kashmir

muharram-preparations-started-in-kashmir
وادی میں عزا کے استقبال کی تیاری زور شور سے جاری
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 9:05 PM IST

Updated : Jul 30, 2022, 9:46 PM IST

بڈگام: وادی کشمیر میں اعزا کے استقبال کی تیاریاں کہیں مکمل ہوچکی ہیں تو کہیں آخری مرحلے میں ہیں۔ وادی کے سبھی چھوٹے بڑے عزا خانوں اور امام بارگاہوں کی تزئین کاری کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ گلی کوچوں، سڑکوں اور شاہراہوں پر سیاہ سرخ سمیت رنگ برنگے پرچم لگائے جارہے ہیں۔ جن پر امام حسین اور دیگر شہداء کربلا کے اقوال تحریر ہیں۔ Muharram Preparations Started in Kashmir

عالمی وبا کورونا وئرس کے دو برس بعد وادی کشمیر میں ایام عاشورہ بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں زو شور سے جاری ہے۔ سڑکوں پر لائٹس لگانے کا کام جنگی پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ تمام امام بارگاہوں کی صاف صفائی کی جارہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وادی میں عزا کے استقبال کی تیاری زور شور سے جاری

قابل ذکر ہے کہ اسلامی تاریخ میں واقعۂ کربلا ایک ایسا دل سوز سانحہ ہے جس کا درد رہتی دنیا تک ہر ایک مسلمان کے دل میں اٹھتا رہے گا۔ کربلا حق وباطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے۔ ظلم اور بربریت کے خلاف اس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی بالادستی کے لیے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عظیم قربانی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

وادی کشمیر میں محرم کی مجالس کے لیے امام بارگاہوں اور عاشور خانوں کو سجایا جا چکا ہے۔ محرم کا چاند نظر آتے ہی عشرہ محرم و مجالس اعزا کا سلسلہ شروع ہوجا تا ہے اور وادی سمیت متعدد ممالک میں یہ اعزاداری کا سلسلہ تقریبا ایک ماہ تک جاری رہتا ہے۔

Last Updated : Jul 30, 2022, 9:46 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.