ETV Bharat / state

Budgam Narco Coordination Meet : بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن اجلاس منعقد - منشیات کے استعمال اور اس کے کاروبار

بڈگام میں ماہانہ نارکو کوآرڈینیشن اجلاس کے دوران ڈی سی نے افسران کو سائنسی بنیادوں پر ہاٹ سپاٹ کا نقشہ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ دکانداروں، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ Narco Coordination Meet in Budgam

Budgam Narco Coordination Meet : بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن اجلاس منعقد

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 11:28 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کے استعمال اور اس کے کاروبار کو روکنے کے لیے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ’’نارکو کوآرڈینیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کی ایک ضلع سطح کی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس ڈی سی آفس کمپلیکس بڈگام میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران منشیات کے استعمال، اس کے پنپنے کی وجوہات اور روک تھام پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ Narco Coordination Meet at DC office Budgam

بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن اجلاس منعقد

اجلاس کے دوران ایس ایس پی بڈگام نے اُن اقدامات پر روشنی ڈالی جو بڈگام پولیس منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے اٹھا رہی ہے۔ ان اقدامات میں بیداری ریلیوں کا انعقاد، اسکولوں، کالجوں میں آگاہی پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنز میں تھانہ دیوس کے دوران بھی اس ضمن میں آگاہی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بدعت کی روک تھام کے سلسلے میں منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ منشیات کی بری عادت کے لوگوں کی کونسلنگ کے ساتھ ساتھ انہیں علاج فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

ڈی سی نے NCORD کے افسران سے ضلع میں منشیات کے استعمال کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے کی تاکید کی اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے نئے طرز کے آئیڈیاز کے نفاذ پر زور دیا۔

ایس ایف حامد نے ایکسائز، ڈرگ کنٹرول اور محکمہ صحت کے افسران کو منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے لیے بریف کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت اور سماجی بہبود کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روڈ شوز، نکڑ ناٹک اور خصوصی اورینٹیشن پروگرام منعقد کریں تاکہ عوام کو بڑے پیمانے پر منشیات کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے۔

ڈی سی نے سکولوں اور کالجوں میں بڑے پیمانے پر آگاہی کیمپ لگانے پر بھی زور دیا تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات اور برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ پوست کی کاشت پر قابو پانے کے بارے میں بات چیت کی گئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ضلع بڈگام کے ان علاقوں کی سائنسی بنیادوں پر نقشہ سازی کریں جہاں اس طرح کی کاشت کی جارہی ہے۔

اسکے علاوہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ منشیات اور دیگر نقصان دہ ادویات کے مضر استعمال کے حوالے سے عوام میں وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔ ڈی سی بڈگام کے علاوہ اس میٹنگ میں ایس ایس پی طاہر سلیم خان، اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر، سی ای او، ڈی ایف او ٹی ٹی ڈویژن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ، ڈی ایس ڈبلیو او، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، ایس ڈی پی اوز، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.