ضلع بڈگام کے شنگلی پورہ، کھاگ کے رہائشیوں نے بتایا کہ کھاگ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے باشندے مویشی چرانے کے لیے اکثر و بیشتر توسہ میدان لے جاتے ہیں۔ Mortar Shell Found In TossaMaidan, Budgamانہوں نے بتایا کہ کچھ چرواہوں نے علاقے میں ایک مارٹل شیل دیکھا اور بنا کسی چھیڑ چھڑ کے اسکی اطلاع پولیس اسٹیشن کھاگ کو دی۔ پولیس اہلکاروں نے فوری طور بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کرکے شیل کو تباہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوں ہی لوگوں کی جانب سے توسہ میدان میں مارٹر شیل کی اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے فوری طور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر روانہ کر کے تمام لازمی پروٹوکول کے تحت شیل کو تباہ کر دیا۔ Live Mortar Shell Found In Budgam's Tossa Maidan, Destroyedپولیس کا کہنا ہے کہ شیل کو تباہ کرنے کے دوران کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
قابل ذکر ہے کہ توسہ میدان علاقہ کو دہائیوں تک فوج کی جانب سے ملٹری فائرینگ رینج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا، TossaMaidan Firing Rangeعلاقے میں اکثر و بیشتر پھٹنے سے رہ گئے موٹر شیل برآمد کیے جاتے ہیں بعض اوقات ان شیلز کی زد میں آکر چرواہے یا مقامی باشندے معذوت جبکہ متعدد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ وہیں مقامی باشندوں، سماجی کارکنان نے توسہ میدان میں مارٹل شیل کی موجودگی کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا: ’’فوج نے توسہ میدان میں سبھی مائنز، شیلز کو تباہ کرنے کے بعد توسہ میدان کو سیول انتظامیہ کو سونپ دیا تھا۔ اس طرح شیل کی موجودگی یقیناً ایک سازش ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: گریز: حفاظتی اہلکاروں نے مارٹر شل کو ناکارہ بنایا