ETV Bharat / state

بڈگام میں 32 سال بعد ہون کا اہتمام

ضلع بڈگام میں قریب بتیس سال بعد خصوصی ہون کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی پنڈت برادری سے وابستہ عقیدت مندوں نے خصوصی پوجا پاٹ کے علاوہ جموں و کشمیر سمیت پورے عالم میں امن کے قیام اور وبائی امراض سے حفاظت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

بڈگام میں 32سال بعد ہون کا اہتمام
بڈگام میں 32سال بعد ہون کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:20 PM IST

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے شیو مندر میں منگل کو قریب بتیس (32) سال بعد ایک خصوصی ہون کا اہتمام کیا گیا۔ ہون میں مقامی پنڈت برادری سے وابستہ عقیدتمندوں کے علاوہ مقامی مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

بڈگام میں 32سال بعد ہون کا اہتمام

ہون میں شرکت کرنے والے افراد نے کورونا وائرس سے حفاظت کے علاوہ جموں و کشمیر سمیت پورے عالم میں امن و امان کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر کشمیری پنڈتوں کا کہنا تھا کہ 32 سال بعد ہون کا اہتمام کرنے سے انہیں کافی مسرت اور سکون حاصل ہوا ہے۔

مزید پڑھیں؛ Kashmir Train Service:پانچ روز بعد کشمیر میں ریل خدمات دوبارہ بحال

ایک مقامی پنڈت نے کہا کہ ’’ہون کے ذریعے لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ کشمیر بالکل محفوظ جگہ ہے اور جو لوگ یہاں سے بھاگ گئے تھے انہیں واپس آنا چاہئے۔‘‘

انہوں نے بیرون کشمیر رہائش پذیر مہاجر پنڈتوں سے واپس کشمیر لوٹنے کی اپیل بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.