بڈگام: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کہا کہ کشمیر اسی مالی سال کے آخر تک کنیا کماری سے جڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں بے مثال پروجیکٹوں کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے جن میں ریل پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ریلوے کے ذریعے ملک کے تمام اہم تجارتی مراکز سے جوڑا جائے گا۔ کشمیر کو اسی مالی سال کے آخر تک کنیا کماری سے جوڑ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایل جی نے بڈگام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 'امرت بھارت اسٹیشن اسکیم' کے افتتاح میں شرکت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیے تین اسٹیشنوں کو شامل کرنے کے لیے پی ایم کا شکریہ ادا کیا۔ ان اسٹیشنوں میں جموں توی، ادھمپور اور بڈگام اسٹیشن شامل ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن میں ترقی سے کنیکٹیویٹی کو زبردست فروغ ملے گا اور مسافروں کے لیے سفر میں آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیں: Redevelopment Railway Stations وزیر اعظم تقریباً پانچ سو ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی نو کا سنگ بنیاد رکھا
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے 508 ریلوے اسٹیشنوں کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس پروجیکٹ پر 25 ہزار کروڑ کی لاگت آئی گی۔ ان اسٹیشنوں کو شہر کے سٹی سنٹر کے طور پر تیار کیا جائے گا جہاں ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے روف پلازہ، شاپنگ زون، فوڈ کورٹ، چلڈرن پلے ایریا جیسی کئی سہولیات موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ علیحدہ داخلی اور خارجی دروازے، ملٹی لیول پارکنگ، لفٹیں، ایسکلیٹرز، ٹریولیٹر، ایگزیکٹو لاؤنج، ویٹنگ ایریا، معذوروں کے لیے دوستانہ سہولیات اور کنیکٹیویٹی کا ملٹی ماڈل انٹیگریشن سے دوبارہ تیار شدہ اسٹیشن بنیں گے