ETV Bharat / state

J&K resident Held for Threatening a Girl: ممبئی کی لڑکی کو ’دھمکی‘ دینے والا کشمیری گرفتار

ممبئی کی 15 سالہ لڑکی سوشل میڈیا انفلونسر ہے، اس نے اُدے پور میں کنہیا لال کے قتل پر ایک متنازع پوسٹ کی تھی جس کے بعد جموں و کشمیر کے رہنے والے ایک شخص نے اسے دھمکی دی، جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کیا گیا نیز لڑکی کو پولیس تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔Jammu and Kashmir resident held

جموں و کشمیر کا رہائشی ممبئی کی 15 سالہ سوشل میڈیا انفلونسر کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 12:07 PM IST

Updated : Jul 12, 2022, 3:01 PM IST

شادی کی ویب سائٹ سے مواد اکٹھا کرنے کے بعد مہاراشٹر کی وی پی روڈ پولیس نے جموں و کشمیر میں ایک 30 سالہ شخص کا سراغ لگایا جس نے ممبئی کی ایک طالبہ کو مبینہ طوردھمکیاں دی تھیں۔ 15 سالہ لڑکی سوشل میڈیا انفلوینسر ہے اور اس نے ادے پور قتل معاملے پر ایک متنازع پوسٹ کی تھی۔ اسے فی الحال پولیس تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔Jammu and Kashmir resident held

فیس بک پر لڑکی کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس نے یکم جولائی کو کنہیا لال کے قتل پر پوسٹ کی تھی جسے فیس بک پر 1.4 ملین بار دیکھا گیا تھا۔ اس نے اپنا موبائل فون نمبر بھی فیس بک پر پبلک کیا تھا۔ نتیجتاً، اسے اپنے فون اور واٹس ایپ پر کالز اور میسیجز آنے لگے۔ پولیس نے کہا کہ کال اور میسیجز میں جان سے مارنے کی دھمکیاں تھیں۔ social media influencer from Mumbai

ڈی سی پی نیلوتپل نے کہا کہ 'ہم نے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا اور 2 جولائی کو ایف آئی آر درج کی۔ پولیس نے ان فون نمبرز کا تکنیکی تجزیہ شروع کیا جن سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ انہیں شادی سے متعلق ایک ویب سائٹ سے منسلک نمبروں میں سے ایک نمبر ملا۔ ویب سائٹ کے ذریعے ایک کشمیری نوجوان فیاض احمد بٹ کی تفصیلات ملیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فیاض نے مزکورہ لڑکی کو دھمکی دی تھی۔Kanhaiya Lal Murder
انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے اپنی ٹیم کو جموں و کشمیر روانہ کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد، بڈگام ضلع کے اندرونی علاقوں میں بٹ کی رہائش گاہ کا پتہ لگایا گیا۔ ہم اسے اتوار کے روز ممبئی لے گئے اور اس کے بعد اسے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، ڈی سی پی نے کہا کہ ملزم کو تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم یہ بھی بتایا گیا کہ ملزم کا ماضی میں کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ طلاق یافتہ ہے اور اس کی پانچ ایسی ویب سائٹس پر پروفائلز ہیں جن پر شادی کروانے سے متعلق کام ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :Police Arrest Drug Peddlers in Budgam: پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

Last Updated : Jul 12, 2022, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.