بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی)، سڈکو، بڈگام کے کیمپس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی بڈگام نے میگا پروجیکٹ پر جاری کام کے عمل کی رفتار اور پیشرفت کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے اکیڈمک کم ایڈمنسٹریٹو بلاک، آڈیٹوریم انکیوبیشن، کینٹین، بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز، گیسٹ ہاؤس، کمیونٹی سنٹر، لینڈ سکیپنگ، باؤنڈری وال اور دیگر متعلقہ تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ DC Budgam Reviews NIFT Construction Work
کیمپس (NIFT) کو ایک باوقار منصوبہ قرار دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’’تمام بلاکس بشمول اکیڈمک بلاک، لینڈ سکیپنگ اور لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز پر کام مقررہ وقت میں مکمل ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے پروجیکٹ پر کام کا عمل مربوط طریقے سے چلایا جائے اور اس کام کو کسی بھی صورت میں روکا یا تاخیر کا شکار نہیں ہونے دینا چاہیے۔
انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ اور ہفتہ وار کام کی پیشرفت رپورٹ پیش کریں اور تمام جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے افرادی قوت میں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔