بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے دو دنوں میں ہی نقب زنوں کی ایک گینگ کا پردہ فاش کرکے لاکھوں روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن خانصاحب کو 21 اکتوبر کو اعجاز احمد گنائی ولد خضر محمد گنائی ساکن کچھی پورہ خانصاحب کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی۔شکایت گذار نے شکایت میں کہا کہ 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب کچھ چور اس کے مکان میں گھس گئے اور تانبے کے برتن، کپڑے، مصنوعی زیورات اور کچھ سونے کی چیزیں، جن کی مجموعی قیمت لاکھوں روپیے ہے، اڑالیں'۔
-
*Bugler's Gang busted ,Stolen Property Worth Lacs recovered within 2 days.* pic.twitter.com/i45p49AU8i
— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) October 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">*Bugler's Gang busted ,Stolen Property Worth Lacs recovered within 2 days.* pic.twitter.com/i45p49AU8i
— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) October 23, 2023*Bugler's Gang busted ,Stolen Property Worth Lacs recovered within 2 days.* pic.twitter.com/i45p49AU8i
— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) October 23, 2023
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات برآمد
موصوف ترجمان نے کہا کہ ان کے انکشاف پر لیپ ٹاپس، ڈیسک ٹاپس، ایل ای ڈی سکرینز،گیس سلینڈر، بھیڑ، تانبے کے برتن، انورٹر، بیٹریاں، جنریٹر، واٹر موٹر، اور پائپوں کو بر آمد کیا گیا جن کی مجموعی قیمت 4 سے 5 لاکھ روپیے ہے۔انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ایک اور مشتبہ شخص شوکت احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن راول پورہ وتر ہیل کو یہ مال مسروقہ حاصل کرنے میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا۔