ETV Bharat / state

School Van Seized in Budgam بڈگام میں گنجائش سے زیادہ اسکولی بچے اٹھانے پر اسکول وین ضبط - بڈگام پولیس کی اسکول وین پر کارروائی

بڈگام پولیس نے ایک اسکول وین کو گنجائش سے زیادہ اسکولی بچے اٹھانے پر ضبط کر لیا۔ گاڑی میں 7 سیٹوں کی گنجائش ہے جب کہ اس میں 13 بچے سوار تھے۔ School Van Seized in Budgam

بڈگام میں گنجائش سے زیادہ اسکولی بچے اٹھانے پر اسکول وین ضبط

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 2:22 PM IST

بڈگام: پولیس نے جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے پیر باغ علاقے میں ایک اسکول گاڑی کو گنجائش سے زیادہ اسکولی بچے اٹھانے کے پاداش میں ضبط کر لیا۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے بڈگام کے پیر باغ علاقے میں آئی جی روڈ پر ایک وین زیر نمبر JK01P – 4582 کو روکا اور دیکھا کہ اس میں سیٹوں کی گنجائش سے زیادہ بچے بھر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی میں 7 سیٹوں کی گنجائش ہے جبکہ اس میں 13 بچے سوار تھے جو ان کے تحفظ کے لئے ایک خطرہ تھا۔ Budgam Police seizes School Van

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اسکول وین کی رجسٹریشن رد

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت اس گاڑی کو ضبط کیا اور بچوں کو دوسری گاڑی میں اسکول بھیج دیا۔ دریں اثنا ایس ایس پی بڈگام نے اسکول انتطامیہ،والدین اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرکے سڑکوں کو طلبا کی نقل و حمل کے لئے محفوظ بنائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.