بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس جانب سے ’’سائبر کرائمز‘‘ کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے غرض سے ٹاؤن ہال ماگام اور پولیس اسٹیشن بیروہ میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی پروگرامز کے دوران مقررین نے سائبر جرائم اور اس کی زیلی اقسام جیسے، شناخت کی چوری (یعنی Identity Theft)، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا کی چوری، سائبر اسٹاکنگ، پورنوگرافی، OTP فراڈ وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔ Cyber Crime Awareness Programmes
انہوں نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ محفوظ براؤزنگ کی عادتیں اپنائیں، انٹرنیٹ پر سرفنگ کرتے وقت مشکوک ویب سائٹس سے گریز کریں۔ مقررین نے شرکاء سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ OTPs یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ انہوں نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ Cyber Awareness in Budgam
شرکاء کو نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر غیر مستند افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی گئی۔ آگاہی پروگرامز میں مقررین نے شرکاء کو دو نکات پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا:
- نابالغوں کے ذریعے استعمال ہونے والے موبائل فونز کی کثرت سے جانچ پڑتال کی جائے کیونکہ بنیاد پرست عناصر نابالغوں سے جڑ رہے ہیں اور انہیں غلط راستے پر لے جا رہے ہیں۔
- بچوں کو آن لائن گیمنگ میں ملوث ہونے سے روکنا جو کہ عام طور پر وقت کے ساتھ ساتھ ان (بچوں) کے لیے خطرناک ہو جاتی ہے۔