ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested بڈگام میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار - جموں و کشمیر پولیس

پولیس نے جمعرات کے روز ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشات فروش کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا ہے۔

budgam-police-arrests-drug-pedlar-143-kgs-of-poppy-straw-recovered
بڈگام میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 7:44 PM IST

بڈگام: جموں وکشمیر پولیس نے معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ (پوست کا بھوسہ) برآمد کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس نے چاڈورہ علاقے کے نوپورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو روکنا کا اشارہ کیا اور اس دوران نے تلاشی کے دوران مذکوہ شخص کے قبضے سے ممنوعہ مادہ پوسٹ کا بھوسہ برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق پوست کا بھوسا تقریباً 18 کلو گرام تھا۔ پولیس نے ممنوعی اشیاء برآمد کتنے کے بعد مذکورہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتا شخص کی شناخت ریاض احمد آہنگر ولد غلام محی الدین آہنگر ساکن وتہ کلو چرار شریف کے طور پر ہوئی ہے۔

مسلسل پوچھ گچھ کے دوران، اس مذکورہ منشیات فروش کے انکشاف پر نوپورہ چاڈورہ میں واقع ایک ویران شیڈ سے 8 مزید نائیلون کے تھیلے برآمد کیے گئے جن میں پوست کا بھوسہ بھرا ہوا تھا جس کا وزن 125 کلوگرام تھا۔ اس ضمن میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس میں اب تک 38 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Husband Wife Peddling Drugs: سوپور میں منشیات کے الزام میں میاں بیوی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.