ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested بڈگام میں منشیات فروش گرفتار - پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی

بڈگام سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:06 PM IST

بڈگام: سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کے گھر سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن ماگام کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ عبدالحمید میر ولد عبدالاحد میر ساکن بدرن نے اپنے گھر میں نشہ آور اشیاء چھپا رکھی ہے۔ اسی مناسبت سے تھانہ ماگام کی ایک پولیس ٹیم نے اس مخصوص مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے ملزم کے گھر سے 1.800 کلو گرام چرس جیسے پاؤڈر کی شکل میں مادہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کو کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔ اس حوالے سے پولیس نے پولیس اسٹیشن ماگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 37/2023 درج کیا ہے اور آگے کی تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Budgam Police Arrested Drug Peddler بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں سال میں اب تک 28 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کو کے خلاف قانوں کے تحت مقدمے درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے اس ست قبل دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ بڈگام پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک گاڑی، جس میں منشیات کو لے جایا جا رہا تھا، کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ منشیات فروشوں کی شناخت ندیم احمد گنائی ولد عبدالرحمٰن گنائی ساکن سونپاہ، بیروہ اور شبیر احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن ورگام بیروہ کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.