بڈگام: بڈگام پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع کہ ملپورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن کھاگ کی ٹیم نے مبینہ طور مشکوک حالت میں گھوم رہے دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جو اپنے کندھوں پر نائلون کے تھیلے اٹھائے ملپورہ سے کھاگ کی جانب جا رہے تھے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں افراد نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور دونوں کو نائیلون کے تھیلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ Budgam Police Arrested Two Drug Peddlers
پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت فردوس احمد میر ولد غلام احمد میر ساکنہ نوسو کھاگ اور محمد شفیع وانی ولد عبدالمجید وانی ساکن ہانجی، لاوے پورہ، بیروہ کے طور پر کی ہے۔ ضبط شدہ نائلون تھیلوں کو موقع پر ہی کھولا گیا اور ان میں 13 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا گیا، جسے بڈگام پولیس نے ضبط کر لیا۔Police Arrested Two Drug Peddlers in Budgam
اس ضمن میں ایک بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 65/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن کھاگ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار