ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

سرینگر کے مضافاتی علاقہ حیدرپورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Arrested two Drug Peddlers

Drug Peddler Arrested in Budgam
Drug Peddler Arrested in Budgam
author img

By

Published : May 8, 2023, 12:28 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے وادی بھر میں مسلسل اس ضمن میں کاروائیاں انجام دے رہی ہے۔ اسی حوالے سے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ بڈگام پولیس نے ان کے قبضے سے سائکوٹروپک مادہ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی کو بھی ضبط کرلیا۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ حیدر پورہ فلائی اوور کے قریب بائی پاس پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK01T-5282 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس میں 02 افراد سوار تھے۔ پولیس پارٹی نے جوں ہی انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔ بعدازاں گاڑی کی چیکنگ کرنے پر گاڑی سے کنٹرولڈ منشیات LARKOF-C کی 24 بوتلیں (100 ملی لیٹر) (کوڈین فاسفیٹ) برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے ان دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور اس جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی بڈگام پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت سلیم یوسف ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکنہ سید حیدر کالونیم حیدر پورہ سرینگر اور فضل اقبال وانی ولد محمد اقبال وانی ساکنہ حیدر پورہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 113/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested اوڑی میں دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 46 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں پولیس کی یہی کوشش ہے کہ لوگوں کو منشیات کی لت سے دور رکھا جائے اور نئی نسل کو منشیات سے پاک رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.