ETV Bharat / state

Back to Village IV بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا چوتھا مرحلہ اختتام پذیر - وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی بیک ٹو ولیج

دیگر اضلاع کی طرح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی بیک ٹو ولیج (چوتھا مرحلہ) کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Back to Village IV in Budgam

بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 4:50 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں بیک ٹو ولیج (چوتھے مرحلہ) کے تحت پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جاری ’’بیک ٹو ولیج‘‘ (چہارم) کا دوسرا مرحلہ 74 پنچایتوں میں اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے دوران ضلع کی سبھی پنچایتوں میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ اور ’’ویجیلنس ہفتہ‘‘ منانے کے تحت اتحاد اور بدعنوانی کے خلاف عہد لیا گیا۔ عہد کی تقریبات میں پی آر آئیز، مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین، نوجوانوں، طلباء سمیت معزز شہریوں نے شرکت کی۔ Back to village IV 2nd phase concludes in Budgam

بڈگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران دورہ کرنے والے افسران نے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، متعدد پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا وہیں شجر کاری مہم کے تحت کئی پودے لگائے گئے۔ اسکے علاوہ افسران نے مختلف پنچایت حلقوں میں جاری پروجیکٹس کی پیش رفت کا بھی معائنہ کیا۔ دورہ کرنے والے افسران نے ’’مہا گرام سبھا‘‘ اور عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپوں کی بھی صدارت کی۔Budgam Back to Village

مقامی لوگوں نے جوش و خروش سے ان تقاریب میں حصہ لیا اور اپنے اپنے علاقوں میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کے حوالے سے اپنے خیالات اور تاثرات سے افسران کو آگاہ کیا۔

بیک ٹو ولیج کے دوران منعقدہ پروگرامز کے دوران افسران نے مستحقین میں لینڈ پاس بکس تقسیم کیے اسکے علاوہ اسکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا گیا وہیں افسران مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دران افسران نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آئندہ برس کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: Back to Village IV in Pulwama ضلع پلوامہ میں بھی بیک ٹو ولیج کا انعقاد

اس موقع پر دورہ کرنے والے افسران نے مختلف محکموں کی جانب سے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عوام میں ان کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے لگائے گئے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.