ETV Bharat / state

Aga syed Hassan On Beef issue: بھارت میں پیدا کیے جا رہے اقلیت مخالف دشمن، آغا حسن

جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران میں حرم امام علی الرضا ؑ اور چند علمائے دین پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے بھارت کی کچھ ریاستوں میں گوشت پر پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس سے آر ایس ایس ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

aga-syed-hassan-on-hostalic-situation-created-in-india
بھارت میں پیدا کیے جا رہے اقلیت مخالف دشمن، آغا حسن
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 10:09 PM IST

بڈگام:جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوری ایران میں حرم امام علی الرضا ؑ اور چند علمائے دین پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیش آئے سانحہ کو انقلاب اسلامی ایران کے روایتی دشمنوں کی مکروہ منصوبہ بندیوں کی ایک کڑی سے تعبیر کیا۔آغا صاحب نے قاتلانہ حملہ میں شہید عالم دین کو عقیدت کا خراج نذر کیا اور دیگر مضروبین کی جلد شفا یابی کے لیے دعا کی۔

بھارت کی کچھ ریاستوں میں گوشت پر پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیف پر پابندی کا یہ جواز پیش کیا جاتا ہے کہ یہ ہندو دھرم میں مقدس جانور مانے جاتے ہیں لیکن بھیڑ بکریوں کے گوشت پر پابندی کا کوئی بھی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر معاملے میں ہندوتا کو ترجیع دیکر اپنے سیاسی مفادات کی آبیاری کر رہی ہے۔

آغا صاحب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں اقلیت دشمن حالات پیدا کرنے کی کوششوں کا سنجیدہ نوٹس لے کیونکہ یہاں آباد اقلیتیں روز بروز غیر محفوظ ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سناتھن دھرم کا گمراہ کن نعرہ لگا کر کئی بی جے پی لیڈر برسر عام مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رہے ہیں اور ہندو اکثریتی فرقے کو مسلمانوں کے وسیع قتل عام کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امام حسین اسپتال کے حوالے سے سابقہ ٹرسٹیز کا منفی کردار: آغا سید حسن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.