ETV Bharat / state

Young Man Drowned بڈگام میں 25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 8:14 AM IST

Updated : Apr 7, 2023, 12:51 PM IST

بڈگام میں 25 سالہ کی ایک نالے میں ٹوبنے کے سبب موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت منیر احمد راتھر ولد محمد سلطان راتھر ساکن آرتھ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔

25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق
25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق
25 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمری کے ضلع بڈگام میں جمعرات کی شام ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 25 سالہ مقامی نوجوانوں کی موت ایک نالے میں ٹوبنے کے سبب ہوگئی۔ بتایاجارہا ہے کہ نالے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والا نوجوان گھر میں آرام کر رہا تھا۔ اسی دوران اسے کچھ عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی، جس کے بعد وہ اپنے مکان سے باہر نکل گیا۔ مکان سے باہر نکلنے کے تھوڑی دیر کے بعد وہ نزدیکی نہر کے قریب پہنچ گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا اور نہر میں گر گیا۔ نہر میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوگئی۔ پچیس سالہ نوجوان کے نہر میں گرنے کے بعد مقامی باشندوں نے کی تلاش و جستجو کے بعد نہر سے اس لڑکے کی لاش کو برآمد کر لیا۔

مزید پڑھیں: Teenage Girl Hangs In Pulwama پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد
نہر میں ڈوب کے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت منیر احمد راتھر ولد محمد سلطان راتھر ساکن آرتھ بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ نوجوان کی موت کے سبب علاقہ میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ اس خبر کو سنتے ہی گاؤں کے لوگ فوت شدہ نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ پولیس نے تمام تر طبی اور قانونی کاروائی انجام دینے کے بعد میت کو تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا جس کے بعد اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Last Updated : Apr 7, 2023, 12:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.