ETV Bharat / state

3rd Narco Coordination Meet: نارکو کوآرڈینیشن میٹنگ کا تیسرا اجلاس منعقد - ضلع بڈگام میں منشیات

ضلع بڈگام میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور اس کی روک تھام پر روشنی ڈالتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے نارکو کوآرڈینیشن میٹنگ کے تیسرے اجلاس کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں ضلع پولیس کی جانب سے کیے جا رہے اقدامات کی بریفنگ کی۔ 3rd Narco Coordination Meet

نارکو کوآرڈینیشن میٹنگ کا تیسرا اجلاس منعقد

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 11:49 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں تیسرا نارکو کوآرڈینیشن (این سی او آر ڈی) اجلاس شیخ العالم ہال، ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی بڈگام سید فخر الدین حامد نے کی۔ یہ اجلاس ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے طلب کیا تھا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے منشیات کے استعمال، اس کے بڑھتے رجحان اور اس کی روک تھام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے بڈگام پولیس کے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنز، اسکولوں، کالجوں اور تھانہ دیوس کے دوران نوجوانوں اور لوگوں کو منشیات کی بدعت کے بارے میں جانکاری فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ آگاہی ریلیاں نکالنا، آگاہی پروگرامز اور سیمیناروں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ منشیات کی فروخت میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشی اور اس کی لت میں مبتلا افراد کا علاج و معالجہ فراہم کرنا اور بعد میں ان کی کونسلنگ بھی کی جاتی ہیں۔ Narco Coordination Meet At Sheikh Ul Aalam Hall Budgam

اجلاس کے دوران گزشتہ این سی او آر ڈی میٹنگس جو 30-06-2022 اور 30-08-2022 کو منعقد ہوئیں کے بارے میں شرکاء سے فیڈ بیک لیا گیا۔ ضلع میں منشیات کے استعمال کے خلاف موثر اقدامات پر زور دیا گیا۔ افسران کو منشیات کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا اور مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل اور منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے اختراعی آئیڈیاز کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار

ایس ایس پی بڈگام نے ایکسائز، ڈرگ کنٹرول اور محکمہ صحت کے افسران کو منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جانے کے لیے پوری طرح سے بریف کیا گیا۔ پوست کی کاشت پر قابو پانے کے بارے میں بات چیت کی گئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ضلع بڈگام کے ان علاقوں کی سائنسی نقشہ سازی کریں جہاں پر اس طرح کی کاشت کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس ڈبلیو او بڈگام نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ضلع بڈگام کو منشیات کے استعمال سے پاک ضلع بنانے کے لیے ایجنڈے کے نکات پر عمل درآمد کریں۔ 3rd Narco Coordination Meet in Budgam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.