ETV Bharat / state

Employees Suspended in Budgam غیر حاضر رہنے کی صورت میں بائیس ملازمین معطل - بڈگام میں سرکاری ملازمین معطل

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر ایس ایف حامد نے بغیر چھٹی لیے سرکاری دفتروں سے غیر حاضر رہنے پر بائیس ملازمین کو معطل کر دیا۔ Employees Suspended in Budgam

22 employees suspended in budgam for remaining unauthorizedly absent from duties

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 7:22 PM IST

بڈگام: ڈپٹی کمشنر بڈگام سید فخرالدین حامد نے ضلع میں 22 ملازمین کو اپنی ڈیوٹی سے بغیر چھٹی لیے غیر حاضر رہنے پر معطل کر دیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے لیے تحصیل آفس بڈگام سمیت مختلف سرکاری دفاتر کا آج اچانک معائنہ کیا۔ تحصیل آفس میں معائنہ کے دوران 20 ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ اسی طرح گورنمنٹ پرائمری سکول میں بھی دو اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ڈی سی نے غیر حاضر ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ Teshil Office Budgam Employees Suspended

ضلع ترقیقتی کمشنر نے تمام دفاتر میں 100 فیصد حاضری پر زور دیا اور تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بغیر پیشگی اطلاع کے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی معائنہ کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا کہ دفاتر میں صفائی ستھرائی کا معیار صحح نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام سرکاری دفاتر کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پیر کے روز سید فخرالدین حامد نے ضلع بڈگام کے نئے ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا جب کہ سابق ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا کو دیگر افسران اور اہلکاران نے الوداع کیا۔ Employees Suspended in Budgam

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.