پٹنہ: افسانہ نگار و اردو مشاورتی کمیٹی بورڈ کے سابق چیئرمین شفیع مشہدی نے کہاکہ عالمی شہرت یافتہ شاعر پدم شری کلیم احمد عاجز کا نام بر صغیر کی اردو شاعری کا ایک مقتدر، معروف اور مقبول نام ہے جسے دبستان بہار کی آبرو سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے اپنی شاعری سے پوری دنیا میں اپنی شاعرانہ عظمت کا لوہا منوایا۔ان کی نثری تخلیقات میں بھی بڑی جامعیت تھی۔ان کی شاعری میں احساس کی شدت، فکر کی ندرت اور پیش کش کی جودل پذیری ہے ، وہ اپنی مثال آپ ہے۔Urdu Directoryat Organise Seminar On Poet Kalim Aziz In Patna
انہوں نے کہاکہ کلیم عاجزایک منفرد اور امتیازی شان کے حامل بلند پایہ نثر نگار بھی تھے۔ان کے نثر میں بلا کی دلکشی، بے پایاں شدت احساس اور غضب کی اثر پذیری ہے۔ کلیم عاجز کی شاعری پر اردو کے محققین اور ناقدین نے اتنی خامہ فرسائی نہیں کی جتنی کہ ہونی چاہئے تھی۔ ان کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ انہیں نہیں ملا۔
مزید پڑھیں:Gandhi programme ہندوستان کو متحد رکھنے کے لئے گاندھی کے افکار کو دل میں اتارنا ہوگا
اس سے قبل اردو ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر احمد محمود نے کہا کہ کلیم عاجز کی شخصیت اور ان کی شاعری پر مختصر مگر جامع روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ بہت ہی بلند پایہ شاعر تھے۔ ان کی شاعری کی خاص بات یہ تھی کہ جن باتوں کے لئے ایک کتاب تحریر کی جا سکتی وہ محض اپنے ایک شعر میں اپنی باتیں کہہ ڈالتے تھے۔ ان کی شاعری میں بلا کی گہرا ئی وگیرائی تھی۔ گویا وہ سمندر کو کوزہ میں سمونے کا ہنر بخوبی جانتے تھے۔وہ ہندستان کے لئے مثل نگینہ اور ہیرا تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے پوری دنیا میں ہندستان کانام روشن کیا۔
کلیم عاجز یادگاری تقریب کے مقالہ نگاروں میں صحافی راشد احمد پٹنہ ، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم بتیا، پروفیسر حامد علی خاں مظفر پور، شامل تھے۔انہوں نے مشترکہ طور پر کلیم عاجز کی حیات و خدمات کے مختلف پہلوئوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ تقریب کی نظامت حسیب الرحمان انصاری نے بخوبی انجام دئے۔ دوسرے اجلاس میں بزم سخن کے تحت معروف شاعر ناشاد اورنگ آبادی کی صدارت میں مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔بزم سخن میں ابھئے کمار بے باک، ظفر صدیقی، پریم کرن، فردوس گیاوی، عرفان احمد بیلہاری، چونچ گیاوی، احمد شاذ قادری، جنید عالم آروی، ضیاء الرحمن جعفری، کاظم رضا نے اپنے پسندیدہ خوبصورت کلام سے سامعین کو خوب محظوظ کئے اور داد تحسین حاصل کئے۔Urdu Directoryat Organise Seminar On Poet Kalim Aziz In Patna