ETV Bharat / state

Khidmat Hujjaj Gaya خدمت حجاج میں گیا ضلع انتظامیہ کے افسران کا کردار نمایاں - ش ای ٹی وی بھارت اردو خبر

خدمت حجاج میں ضلع گیا کے انتظامیہ کا کردار اس سال نمایاں ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کی پہل اور اجازت پر عازمین حج کے لیے خصوصی انتظامات اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ساتھ ساتھ یہاں تعینات افسران و اہلکار اور رضاکار سب کسی نہ کسی سطح پر حاجیوں کی خدمت میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

خدمت حجاج گیا میں ضلع انتظامیہ کے افسران کا کردار

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 7:00 PM IST

Updated : Jun 12, 2023, 5:26 PM IST

خدمت حجاج میں گیا ضلع انتظامیہ کے افسران کا کردار نمایاں

گیا: گیا ایئرپورٹ کی طیران گاہ سے بہار کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ سات جون سے جاری ہے، ضلع انتظامیہ نے عازمین حج کے لیے یہاں گیا امبارکیشن پر مناسب انتظامات کیے ہیں۔ صفائی کے ساتھ ساتھ عازمین حج کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گیا ہوائی اڈہ کے بیرونی حصہ جہاں عازمین حج کی قیام گاہ ہے وہاں پر عازمین حج کی حفاظت کے بھی انتظامات پختہ ہیں۔ گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے عازمین حج کو کس طرح سے سہولت دستیاب کرائی جارہی ہے اس پر ای ٹی وی بھارت سے تفصیلی گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بہار اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر اس سال انتہائی بہتر انتظامات ہیں۔

18728038
خدمت حجاج گیا میں ضلع انتظامیہ کے افسران کا کردار

ڈی ایم کے اس دعویٰ پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے آج رات ہوائی اڈہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ساتھ ہی عازمین حج سے انتظامات کے حوالے سے ان کے تاثرات کو جانا ہے، عازمین حج نے اپنے تاثرات میں ضلع انتظامیہ اور ڈی ایم کے بہتر انتظامات کے دعوے کی تصدیق کی اور کہا کہ نہ صرف سہولت دستیاب ہے بلکہ ہر طرح سے عازمین کا خیال رکھا جارہا ہے، صفائی کا بڑا خیال ہے شدید گرمی اور لہر کے پیش نظر ٹھنڈا اور صاف پانی، ٹھنڈے مشروبات، صبح میں ٹرمینل کے اندر ناشتہ اور گیا ہوائی اڈہ پر رات کے پہلے پہر پہنچنے پر لذیذ اور عمدہ کھانے کا نظم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عازمین کی خدمت اور حفاظت و معلومات فراہم کرنے کی غرض سے نوڈل افسر جتیندر کمار کی قیادت میں آئی ہیلپ یو کاؤنٹر، ضلع انتظامیہ کنٹرول روم، پولیس کنٹرول روم، صحت کیمپ قائم ہیں اور اس میں بیٹھے سرکاری اہلکار بے حد سنجیدہ اور خوش مزاج و ملنسار ہونے کے ساتھ صرف ڈیوٹی انجام دینے کے مقصد سے ہی نہیں بلکہ خدمت کے جذبے سے کام انجام دے رہے ہیں۔ سرکاری افسران و اہلکار اور رضاکار عازمین کی خدمت میں فرش راہ ہوتے ہیں پٹنہ ضلع کے ایک عازم ڈاکٹر آئی حق نے کہا کہ یہاں کا انتظام بہت اچھا ہے، پانی صفائی اور ناشتے کے بہتر انتظامات کے ساتھ سبھی کاؤنٹر پر موجود اہلکاروں کی خدمت کا طرز اور اخلاق بہت عمدہ ہے۔ یہاں معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے حکام مبارک باد کے مستحق ہیں۔
آخری دن تک اسی طرح ہوگا انتظام
ڈی ایم تیاگ راجن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی خدمت میں ان سرکاری اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو اپنی مہارت کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے بھی سرشار ہیں، نوڈل افسر جیتندر کمار خود رات بھر موجود ہوتے ہیں، طبی امداد کے لیے ماہر ڈاکٹر این ایم اور دوسرے طبی عملہ کو ہیلتھ کیمپ میں تعینات کیا گیا ہے۔ قریب کے ایک نجی اسپتال میں بیڈ محفوظ کیے گئے ہیں تاکہ کسی وقت بھی ایمرجنسی صورتحال میں بہتر طبی امداد دی جاسکے اور اس کے انتظام کا فائدہ بھی سات جون کو ملا کہ ایک عازم کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال میں بھرتی کراکر علاج کرایا گیا۔ چونکہ عمر رسیدہ عازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو اس صورت میں عام مرض دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس کے لیے ماہر قلب کے ڈاکٹر کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ایک لائف سپورٹ سسٹم کی ایمبولینس چوبیس گھنٹے موجود ہے۔

تین شفٹوں میں صفائی کے لیے نگر پریشد بودھ گیا کے 12 صفائی ملازم تعینات ہیں، پچیس سے زیادہ بڑے چھوٹے ڈسٹبین رکھے گئے ہیں، محکمہ پی ایچ ڈی کے اہلکاروں کی الگ ذمہ داری ہے کہ ان کے ذریعے کیے کاموں کا وہ منٹننس کرتے رہیں۔ پینے کے پانی کے لیے پانی اے ٹی ایم مشین، آر او چلڈ مشینیں، پانی کا ٹینکر اور اس کے علاوہ ڈبے کے پانی کا نارمل اور ٹھنڈا دونوں طرح کے پانی رکھے گئے ہیں۔ پنڈال میں پنکھا، بڑے کولر، اچھی روشنی کا انتظام ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن وہ خود ذاتی طور پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔ ایک واٹس گروپ بنایا گیا ہے جس میں سرکاری اہلکار اپنے کاموں کی تصاویر بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی واضح ہدایت ہے کہ شروع سے آخری دن تک اچھے انتظامات ہوں۔ کہیں سے لاپروائی ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ بہار حکومت اور وزیراعلیٰ نتیش کمار اس کو لیکر سنجیدہ ہیں۔
عازمین کے تاثرات سے انتظامیہ خوش
گیا امبارکیشن پر بہتر انتظامات کی وجہ سے عازمین حج بھی مسرور ہوئے ہیں اور ان کی طرف سے حوصلہ افزائی کے لیے تاثرات کا بھی اظہار کیا جاتا ہے، عازمین کے مثبت تاثرات سے ڈی ایم تیاگ راجن اور دوسرے افسران بھی پرجوش ہیں ڈی ایم نے کہا کہ یہ مقدس سفر ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بہترین انتظامات اور سہولتوں کی ستائش عازمین حج کررہے ہیں۔ کوشش کی گئی ہے۔ کسی کو تکلیف نہیں ہو۔ اوسطاً ہر دن ہوائی اڈہ پر سات سو سے ایک ہزار تک عازمین حج کے دوست واقارب پہنچتے ہیں اور ان کو بھی ان سہولتوں کا فائدہ ملتا ہے۔
محکمہ اقلیتی فلاح کے منصوبوں کی جانکاری
ڈی ایم نے بتایا کہ عازمین اور ان کے رشتہ داروں کو جانکاری کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح کا ایک نمائشی اسٹال لگایا گیا ہے جہاں پر محکمہ اقلیتی فلاح کے سبھی منصوبوں کی فہرست کو ڈسپلے کیا گیا ہے تاکہ یہاں آنے والے محکمہ کے منصوبوں کے تعلق سے واقف ہوں۔ اس کے لیے کیمپ میں ایک اسٹاف بھی موجود ہوتا ہے۔ واضح ہو کہ بہار کے عازمین حج کا مقدس چار قافلہ مکۃ المکرمہ پہنچ چکا ہے، اب تک 569 عازمین جاچکے ہیں۔ یہ سلسلہ بائیس جون تک جاری رہے گا۔ یہاں اچھے انتظامات پر عازمین اہلکاروں کو دعاؤں سے بھی نواز رہے ہیں۔ ایک عازم حج نے کہا کہ وہ مقامات مقدسہ پر ان کی خدمات قبول ہو اس کی دعا فرمائیں گے۔ ساتھ ہی ملک سے نفرت وتشدد کا خاتمہ ہو اور امن، محبت وبھائی چارہ کا ماحول قائم ہو اور ہندو مسلم مل کر ساتھ رہیں یہ بھی دعا کریں گے۔

Last Updated : Jun 12, 2023, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.