ETV Bharat / state

مرزا غالب کالج نے غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کو نوٹس جاری کیا

گیا ضلع میں واقع اقلیتی کالج مرزا غالب کالج کے غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کو کالج نے نوٹس جاری کیا ہے، ریگولر کلاس نہیں آنے والوں پر کارروائی بھی ہوگی، اس حوالہ سے کالج کے شعبوں کے ہیڈ نے پرنسپل کو غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کی فہرست دے دی ہے۔

مرزا غالب کالج نے غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کو نوٹس جاری کیا
مرزا غالب کالج نے غیر حاضر رہنے والے طلباء و طالبات کو نوٹس جاری کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 5:22 PM IST

گیا: ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں زیر تعلیم ان طلبا و طالبات کو نوٹس کیا گیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے کلاس میں حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔ کالج نے باضابطہ ان طلبا و طالبات کی فہرست جاری کی ہے اور شعبوں کے ایچ او ڈی کے ذریعہ فہرست کالج کے پروفیسر انچارج کو دستیاب بھی کرا دی گئی ہے تاکہ طلباء کے معمول میں سدھار نہیں آنے پر ضروری کارروائی کی جائے۔ جن طلبا و طالبات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ انہیں واضح لفظوں میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنی کلاس پہنچیں اور اگر تین دنوں تک بغیر کسی اطلاع کے وہ غیر حاضر ہوتے ہیں تو داخلہ بھی رد کیا جاسکتا ہے، طلباء کو اس کی اطلاع دی گئی ہے اور ساتھ ہی فہرست کو کالج کے ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان نے بتایا کہ محکمۂ تعلیم کی واضح ہدایت ہے جو طلباء و طالبات ریگولر کلاس نہیں کرتے ہیں ان کو اطلاع دی جائے باوجود کہ اُن کے کلاس آنے کی فیصد نہیں بڑھتی ہے تو کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mirza Ghalib College مرزا غالب کالج لڑکیوں کے لیے سب سے محفوظ اقلیتی ادارہ

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے طلباء کا داخلہ منسوخ کیا جائے۔ اس سلسلہ میں خاص طور پر انٹر میڈیٹ کے طلباء و طالبات پر محکمۂ تعلیم کی خاص نگاہ ہے، پچہتر فیصد حاضری لازمی ہے اور اگر پچہتر فیصد حاضری مکمل نہیں ہوئی تو امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا جائے گا۔ واضح ہو کہ محکمۂ تعلیم نے طلباء کے کلاس میں حاضری کو یقینی بنایا ہے یعنی کہ ریگولر کلاس ہوں گے۔ اگر کوئی طالب علم ریگولر کلاس نہیں آتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ طلباء کا داخلہ منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے اور بہار میں ہزاروں طلباء کے داخلے بھی منسوخ ہو چکے ہیں۔ اس حوالہ سے پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان نے بتایا کہ طلباء کو مطلع کردیا گیا ہے، طلباء پھر بھی کلاس نہیں کرتے ہیں تو محکمۂ تعلیم اور مگدھ یونیورسٹی کی ہدایت کی روشنی میں آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.