دربھنگہ: بہار کے دربھنگہ ضلع کے یونیورسٹی تھانہ علاقہ سے پولیس نے کافی مقدار میں گانجہ کے ساتھ تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ سٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس ساگرکمار کے ہفتہ کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر جمعہ کی دیر رات پولیس نے نوٹولیا محلہ میں انل جھا کے کرائے کے مکان میں رہنے والے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ میں شامل اور سوپول ضلع کا انتہائی مطلوب مجرم ابھیرنجن کامر یودو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے5کلو 384گرام گانجا برآمد کیا ہے۔
انل جھا نے بتایا ابھیرنجن کمار کے ساتھ ان کے دو ساتھی دربھنگہ ضلع کے گھنشیام پور تھانہ علاقہ میں منسارا گاؤں رہائشی چندن کمار یادو اور سوپول ضلع کے پرتاپ گنج تھانہ علاقہ کے نتیش کمار کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ لیڈر ابھیرنجن کمار سوپول ضلع کے پنج گچھیہ ندی تھانہ علاقہ کے ستیہ نارائن یادو کا بیٹا ہے اور سوپول ضلع کے 10انتہائی مطلوب مجرم عملے میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کے پاس سے چار موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور چار پہیہ گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ برآمد موبائل فون کی جانچ ٹیکنیکل سیل سے کرائی جا رہی ہے اور اس کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب بہار کے سارن ضلع کے مانجھی تھانہ علاقہ سے پولیس نے ہفتہ کو بڑی مقدار میں شراب برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اینٹی لیکر ٹاسک فورس اور مانجھی تھانہ کی پولیس نے جے پربھا سیتو سے ایک کنٹینر سے 50لاکھ روپے کی غیر ملکی شراب برآمد کی ہے۔ اس معاملے میں کنٹینر ڈرائیور لکھن کمار اور معاون ڈرائیور موہن کمار کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ برآمد شراب ہریانہ سے کولکتہ لے جائی جا رہی تھی۔ پولیس گرفتار لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
یو این آئی