ETV Bharat / state

Minority Protsahan Scholarship: مائنارٹی پروتساہن اسکیم کے تئیں گیا کے اسکولز و کالجز کی عدم دلچسپی

گیا میں وزیراعلیٰ اقلیتی طالبات ’پروتساہن اسکالرشپ‘Minority Protsahan Scholarship پر اسکول و کالج کی عدم دلچسپی اور وقت پر ضلع اقلیتی فلاح کے دفتر کو تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ سے درجنوں طالبات رقم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت انٹر میڈیٹ میں فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی طالبات کو 15 ہزار روپے ملتے ہیں۔

پروتساہن اسکیم پر گیا کے اسکولز و کالجز کی عدم دلچسپی

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 8:46 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں اقلیتی طبقے کے طالب علموں کو حکومت کی مدد پہنچانے میں متعلقہ ادارے سست روی کے شکار ہیں، بہار حکومت کا اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانے اور انکی حوصلہ افزائی ومالی تعاون کے لئے ایک اہم اسکیم " وزیر اعلیٰ پروتساہن اسکیم"Minority Protsahan Scheme ہے جسکے تحت انٹر میڈیٹ میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والی طالبہ کو پندرہ ہزار روپے پروتساہن کی رقم ملتی ہے لیکن گیا کے اسکول و کالج اس کو لیکر سنجیدہ نہیں ہوتے ہیں جسکی وجہ سے مالی سال کے ختم ہونے کے بعد وہ رقم Laps ہوجاتی ہے۔

پروتساہن اسکیم پر گیا کے اسکولز و کالجز کی عدم دلچسپی

گزشتہ مالی سال اور سیشن 2019 _2020 میں فرسٹ ڈویژن سے پاس کرنے والی قریب 80 طالبات کو رقم نہیں ملی کیونکہ وقت پر انہوں نے اپنے کاغذات جمع نہیں کرایا تھا، اس برس 2021 میں بھی فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی سینکڑوں طالبات کو اسکیم کی رقم نہیں ملی ہے جبکہ انٹر کا ریزرلٹ جاری ہوئے چھ ماہ کا وقت گزر چکا ہے، ضلع اقلیتی فلاح دفتر کو گزشتہ اگست ماہ میں ہی محکمہ اقلیتی فلاح پٹنہ کے ذریعے فہرست موصول ہوئی اور اسکے بعد مسلسل ضلع دفتر سے اسکول و کالجز سے طالبات کے کاغذات مانگے جانے لگے۔

تاہم متعلقہ کالج اور اسکولز اسکو لیکر سنجیدہ نہیں ہیں، اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے شہر کے گیا کالج سے رابطہ کیا کہ وہ اس سکیم کو لیکر کتنے حساس ہیں اور اپنے اسٹوڈنٹس کی تعلیم کے لیے ملنے والی پروتساہن رقم کو دلانے کے لیے کتنی تفصیل بھیج چکے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے گیا کالج کے انچارج پروفیسر آنند سنگھ کہتے ہیں کہ یہاں انکے یہاں جیسے طالبات کے ذریعے کاغذات جمع کرنے کردیے جاتے ہیں لیکن انکے اس دعوی کی سچائی یہ ہے کہ گیا کالج سے 33 طالبات اس مرتبہ فرسٹ ڈویژن پاس ہوئی ہیں تاہم ابھی تک پانچ لڑکیوں کے ہی کاغذات کالج جمع کراسکا ہے۔

دراصل فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے کے بعد طالبات کو اپنے کالج و اسکول میں آدھار کارڈ، بینک پاس بک، مارکس شیٹ اور ایڈمیٹ کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوتاہے اسکے بعد وہ کاغذات جانچ کے بعد پرنسپل کے دستخط سے کاغذات ضلع اقلیتی فلاح دفتر کو بھیجا جاتا ہے اور اسکے بعد سی ایم ایف ایس کے ذریعے کھاتے میں پیسے ڈال دیے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے گیا محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار نے کہا کہ دفتر مسلسل اسکول و کالجوں کو فون اور مکتوب کے ذریعے آگاہ کرتا رہا ہے۔ کچھ اسکول کالج تاخیر سے کاغذات جمع کراتے ہیں گیا کالج سمیت کچھ ایسے ادارے ہیں جنکی دلچسپی بالکل نہیں ہوتی ہے۔ چار دن قبل دوبارہ سے گیا کالج کو لیٹر بھیجا گیا ہے، اگر وقت پر کاغذات جمع نہیں کرائے گئے تو آگے کارروائی کے لیے محکمہ مکتوب بھیجا جائے گا۔

1196 طالبات کو ملنی ہے رقم

اس برس 2021 کے انٹر امتحان میں اقلیتی طبقے کی 1196 طالبات فرسٹ ڈویژن سے پاس ہوئیں ان کا تعلق ضلع کے مختلف اداروں سے ہے۔ پاس ہونے والی طالبات کو 15 ہزار روپے ملنے ہیں ضلع محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار کے مطابق 896 طالبات کے ڈیٹیلز آچکے ہیں جن میں 789 کے کھاتے میں رقم ڈالی جاچکی ہے۔ ضلع میں کل 17940000 رقم آیی ہے جو طالبات کے کھاتے میں ڈالے جانے ہیں اگر یہ رقم مارچ کے آخر تک نہیں بھیجی گئی تو رقم واپس ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Children's Park in Gaya: گیا میں چلڈرنس پارک اور اوپن جم کی تعمیر

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اقلیتی طبقے کی طالبات کو تعلیم کی طرف راغب کرنے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انٹر فرسٹ ڈویژن سے پاس کرنے والی طالبات کے لیے پندرہ ہزار روپے وظیفہ کا اعلان کر رکھا ہے جو رقم ضلع اقلیتی فلاح کے دفتر میں امتحان پاس کرنے کے بعد درخواست دینے پر ضروری جان پڑتال کے بعد طالبات کے بینک کھاتے کے ذریعے دی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.