ETV Bharat / state

CM Minority Employment Loan Scheme: وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ جاری - درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ جاری

گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم CM Minority Employment Loan Scheme in Gaya کے چوتھے روز 160 درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ ہوئی۔ 18 جون سے مالی سال 2021- 2022 کے لیے درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ کے لیے کیمپ لگایا گیا ہے۔ کل جمعرات کو پانچ روزہ کیمپ کا اختتام ہوگا۔CM Minority Employment Loan Scheme

CM Minority Employment Loan Scheme
وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض کے لیے درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ جاری
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 7:16 PM IST

گیا: ریاست بہار میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کی کارروائی تیزی سے انجام پا رہی ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ آج ضلع گیا کے چوبیس بلاکس کے لیے جانچ کیمپ کے چوتھے دن بھی کاغذات کی جانچ ہوئی۔ چوتھے روز 160 درخواست گزار پہنچے۔ امیدواروں نے محکمہ کے افسران کو اس بات کی تفصیلی جانکاری فراہم کی کہ انہیں قرض کی ضرورت کیوں ہے؟ وہ کس چیز کی تجارت کرنا چاہتے ہیں؟ اور کتنے رقم کی ضرورت ہے؟ CM Minority Employment Loan Scheme in Gaya

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض کے لیے درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ جاری

درخواست گزاروں کے کاغذات کی جانچ کے لیے بودھ گیا ڈوبھی موہن پور پریا اور گرارو بلاکس میں کیمپ لگایا گیا تھا۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار District Minority Welfare Officer Jatinder Kumar نے مزید بتایا کہ کل 23 جون کو کیمپ کا آخری دن ہوگا۔ لہذا جو درخواست گزار کسی وجہ سے اب تک نہیں پہنچے ہیں، وہ ہر حال میں آخری دن پہنچیں۔ اگر آخری دن بھی ان موجودگی درج نہیں ہوئی تو ان کی درخواست کو رد کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

CM Minority Employment Loan Scheme: وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت چھ روزہ کیمپ

واضح رہے کہ ضلع گیا میں اس مرتبہ قرض کی تقسیم کے لیے چار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، اس رقم کو بلاک سطح پر تقسیم کیا گیا ہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح Minority Welfare Department in Bihar کی کوشش ہے کہ شہر سے گاؤں تک کے لوگوں کو اس کا فائدہ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.