ETV Bharat / state

Importance of Zakat: 'زکوۃ کی رقم مستحقین تک پہنچانا افضل درجے کا عمل' - زکوۃ کی رقم مستحقین تک پہنچائیں

زکوٰۃ اسلام کا اہم رُکن ہے۔ دین اسلام میں زکوٰۃ ہر مالدار صاحبِ نصاب پر فرض ہے جب کہ زکوٰۃ کی رقم کو مستحق افراد تک صحیح انداز سے پہنچانا بھی اہمیت کا حامل ہے۔

زکوۃ کی رقم مستحقین تک پہنچانا افضل درجے کا عمل ہے

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 3:20 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ کے دوران مسلمانوں کی جانب سے بے شمار کار خیر انجام دیے جارہے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان نیک اعمال کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ جیسے اہم فرض کو بھی انجام دیتے ہیں۔ کیونکہ زکوٰۃ اسلام کا ایک اہم رکن اور فریضہ ہے جس کو ادا کرنا ہر مالک نصاب پر فرض ہے۔ زکوٰۃ کی اہمیت و افادیت پر علماء کرام کی جانب سے بھی روشنی ڈالی جارہی ہے۔

زکوۃ کی رقم مستحقین تک پہنچانا افضل درجے کا عمل ہے

جمیعت علما ضلع گیا کے جنرل سیکرٹری و مدرسہ ترتیل القرآن کے ناظم اعلی مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ ہر فرض کو خوش دلی اور پوری ایمانداری و خلوص سے ادا کرنا چاہیے، کیونکہ فرض کی ادائیگی میں ذرا سی کوتاہی پر بھی پکڑ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خلوص نیت کے ساتھ زکوٰۃ نکالنا چاہیے اور مستحقین میں خرچ کرنا چاہئے۔

مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ چونکہ اس وقت مدارس اسلامیہ کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے ان پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ حالانکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ زکوٰۃ ادا کرنے والے لینے والوں کی دل شکنی اور بے عزتی کرتے ہیں جو زکوۃ کی اصل روح کے مغائر ہے۔ مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ رمضان المبارک میں مستحقین تک رقم خود سے پہنچائی جائے اور مدارس میں جاکر رقم دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Despite Weather Alert Muslims Fast with Religious Fervor: شدید گرمی کے باوجود مسلمان رکھ رہے ہیں روزہ

زکوٰۃ کا اصل مقصد مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے ہے۔ موجودہ حالات میں زکوۃ کی رقم ایسے مستحق افراد میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے جو اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے کے لیے کسی سے مانگ نہیں سکتے۔ انہیں تلاش کریں اور اپنی زکوۃ ادا کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.