ETV Bharat / state

Hajj 2022: بہار کے عازمین کو متعدد مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : May 25, 2022, 10:07 AM IST

ضلع گیا کے عازمین حج تذبذب کا شکار ہیں، کیونکہ مرکزی وریاستی حج کمیٹیز کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ عازمین حج کو آخر کتنی رقم جمع کرنی ہے اور انہیں لگیج بیگ کہاں سے اور کب ملے گا؟ عازمین حج کے درمیان کووڈ19 ٹیکہ سرٹیفکیٹ کو پاسپورٹ سے لنک کرانے کا پیچیدہ معاملہ بھی حل نہیں ہوپایا ہے۔ Pilgrims Face Difficulties Due to Lack of Explanation From Hajj Committee

Hajj 2022
Hajj 2022

پٹنہ: ریاست بہار کے عازمین حج کے درمیان حج 2022 سے متعلق غیر یقینی صورتحال ابھی تک برقرار ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مرکزی و ریاستی حج کمیٹیز کی جانب سے سفر حج کے متعلق اب تک نہ کوئی واضح جانکاری دی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ کب انہیں آخری قسط جمع کرنا ہے اور کتنی رقم جمع کرنی ہے؟ Pilgrims Face Difficulties Due to Lack of Explanation From Hajj Committee۔ کیوں کہ پہلے سے یہ طے تھا کہ اس مرتبہ ایک فرد کو ساڑھے تین لاکھ روپے جمع کرنے ہیں تاہم اب ریاستی حج کمیٹی کی طرف سے یہ پیغام ارسال کیا گیا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ روپے سے زیادہ رقم ادا کرنی ہوگی، حالانکہ یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ رقم میں مزید اضافہ کتنا ہوا ہے؟

Hajj 2022

اس کے علاوہ عازمین حج کو دو اور مشکلات درپیش ہیں، جس میں ایک یہ کہ مرکزی حج کمیٹی نے یہ ہدایت دی ہے کہ عازمین حج کو اپنا لگیج لے جانے کے لیے خود سے سوٹ کیس اووکیری بیگ خریدنا نہیں ہے، بلکہ حج کمیٹی آف انڈیا عازمین حج کو سوٹ کیس اور کیری بیگ فراہم کرے گی، جس کی رقم خود عازمین حج کو ادا کرنا ہ،ے لیکن عازمین حج اس کو لے کر تذبذب کے شکار ہیں کہ انہیں لگیج بیگ کہاں اور کیسے اور کب تک ملے گا؟

عازمین حج لگیج بیگ کو لیکر اس لیے بھی تذبذب میں ہیں کیونکہ ریاستی حج بھون پٹنہ نے لا علمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مرکزی حج کمیٹی کا فیصلہ ہے اور اس حوالے سے مرکزی حج کمیٹی نے انہیں مزید تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔ جب کہ دوسرا معاملہ یہ ہے کہ کووڈ19 کے ٹیکہ کو لیکر پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے، ریاستی حج کمیٹی نے تمام عازمین حج کے موبائل فون پر ایک جنرل میسج کیا ہے کہ سبھی کو ٹیکہ کے دونوں ڈوز کی سرٹیفکیٹ کو پاسپورٹ سے لنک کرنا ہے ،اب ایسے عازمین جو گاؤں میں بود و باش اختیار کیئے ہیں انہیں لنک کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

کیفے اور دوسرے ذرائع سے بھی سرٹیفکیٹ لنک نہیں ہوپارہا ہے، حالانکہ اس حوالے سے حج بھون پٹنہ کے سی ای او راشد حسین نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سرتاج احمد سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر عازمین حج نے فارم بھرنے کے وقت ٹیکے کا سرٹیفیکیٹ جمع کیا تھا وہ پاسپورٹ سے آن لائن منسلک ہو گیا ہے لیکن جنہوں نے جمع نہیں کیا ہے ان سے رابطہ کر کے واٹس ایپ پر سرٹیفکیٹ منگوا کر لنک کیا جائے گا۔

حج کمیٹیوں کا کام تشفی بخش نہیں

ضلع گیا سے اس مرتبہ 133 عازمین حج سفر حج پر روانہ ہوں گے، ای ٹی وی بھارت نے ان عازمین حج سے انکی پریشانیوں کے تعلق سے بات کی تو ان میں محمد اسلام اور محمد نظام انصاری نے کہا کہ اب تک حج کمیٹیز کا کام تشفی بخش نظر نہیں آتا ہے کیونکہ حج آپریشن 2022 شروع ہونے میں صرف تین ہفتے باقی ہیں لیکن اب تک سفر کے بنیادی چیزوں میں بھی واضح جانکاری نہیں دی گئی ہے حج بھون پٹنہ سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے جانکاری نہیں ملنے کا حوالہ دے کر اپنا پڑلہ جھاڑ لیتا ہے جب کہ اس سلسلے میں حج ٹرینر الحاج یوسف رضوی کہتے ہیں کہ اس مرتبہ اتنی پیچیدگی ہے کہ انہیں بھی سفر کے تعلق سے پوری جانکاری نہیں ہے۔ ٹرینر ہونے کی حیثیت سے عازمین حج رابطہ کرتے ہیں اور اس طرح کے معاملات کی جانکاری لیتے ہیں تو انہیں سبگتگی کا احساس ہوتا ہے کیونکہ انکے پاس جانکاری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے بیانات آتے رہتے ہیں، پہلے بیان آیا کہ لگیج بیگ حج کمیٹی دے گی، لیکن اب ایک نیا شگوفہ ایڈریس وریفیکشن کا مرکزی حج کمیٹی نے چھوڑ دیا ہے اور عازمین حج سے موبائل فون پر میسج بھیج کر ایڈریس کنفرم کرانے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ مرکزی حج کمیٹی لگیج بیگ خود دینے کے لیے پر اسرار کیوں ہے؟ کیونکہ جب انٹر نیشنل پرواز کے اصول بنے ہوئے ہیں کہ کتنا وزن لے جانا ہے تو پھر حاجی بھی اپنی سطح سے بیگ خرید سکتے ہیں اس طرح کے فرمان سے مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ ہوسکتا ہے لگیج بیگ خود خرید کر حج کمیٹی کی جانب سے دیا جانا ایک بڑا سوال ہے۔ واضح رہے کہ ریاست بہار سے اس مرتبہ 2200 عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے۔ اس مرتبہ گیا ہوائی اڈے کے بجائے بہار جھارکھنڈ کے عازمین حج کی پرواز کلکتہ سے ہوگی ابھی تک شیڈول کے مطابق سترہ جون سے سفر حج کا آغاز ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.