گیا: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار آٹھ ستمبر جمعرات کے روز ضلع گیا میں واقع پھلگو ندی پر تعمیر شدہ 'ربر ڈیم " کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس دوران ان کے ہمراہ گیا انچارج وزیر اسرائیل منصوری کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ Nitish Kumar visit to Gaya on September 8
وزیر اعلی وشنو پتھ مندر کے قریب پھلگو ندی پر تعمیر شدہ "ربر ڈیم " کا افتتاحی کرنے سے قبل میں وہ وشنو پتھ مندر جاکر پوجا کریں گے، وزیر اعلی کی آمد کو لیکر جہاں انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔ وہیں اس بات کو لیکر بھی انتظامیہ اور جے ڈی یو کی جانب سے پوری کوشش کی جارہی ہے کہ اس مرتبہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آئے جس سے بہار میں سیاسی طوفان کھڑا ہو۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ بار 22 اگست 2022 کو جب وزیر اعلی نتیش کمار ضلع گیا کے دورہ پر تھے، اس نوقع سے انہوں نے وشنو پتھ مندر کی زیارت کے بعد پوجا کی تھی، تاہم ان کے ساتھ وشنو پتھ مندر میں بہار کابینہ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اسرائیل منصوری بھی داخل ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سے بہار میں خوب سیاسی ہنگامہ ہوا تھا۔
اس معاملے پر مقامی پنڈا سماج نے جب ناراضگی ظاہر کی تو بی جے پی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا اور وزیر اسرائیل منصوری کے استعفی کا مطالبہ شروع کردیا تھا، تاہم بعد میں جے ڈی یو اور مہاگٹھ بندھن کی دوسری پارٹیوں کے جواب پر معاملہ پرسکون ہوا۔ Rubber dam inauguration in Gaya
مزید پڑھیں:
اب ایک بار پھر سے وزیر اعلی کے ہمراہ وزیر اسرائیل منصوری کے گیا پہنچنے سے قبل ہی چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ حالانکہ وزیر اعلی کے پہنچے سے قبل ہی جے ڈی یو کے ایم پی وجے مانجھی، گیا مہانگر صدر راجو برنوال اور ضلع صدر نے مورچہ سنبھال لیا ہے، اور وہ وشنو پتھ پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے وجے مانجھی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تمام مذاہب کا احترام کیا جاتا ہے اور یہاں " انیکتا میں ایکتا ہے " یہی بھارت کی خوبصورتی ہے۔ یہاں ہندو مسجد میں جاتے ہیں اور مسلمان مندر گرودوارہ جاتے ہیں۔