ETV Bharat / state

Tailoring Training by IGNOU Study پچیس خواتین کو اگنو اسٹڈی سینٹر کے ذریعہ ٹیلرنگ سے متعلق تربیت دی گئی - خواتین کو ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی

دلت، پسماندہ اور اقلیتی آبادی پر مشتنمل علاقہ واجد پور، وارڈ نمبر 23 کو سی ایم کالج کے اگنو اسٹڈی سینٹر نے گود لیا ہے۔ واجد پور کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کالج کی جانب سے وقتاً فوقتاً صفائی، صحت اور ماحولیاتی آگاہی کے ساتھ ساتھ تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔ Training for economic empowerment of women

خواتین
خواتین
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 9:51 AM IST

دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے سی ایم کالج کے اِگنو اسٹڈی سنٹر اور ڈاکٹر پربھات داس فاؤنڈیشن دربھنگہ کے مشترکہ کوششوں کے سبب خواتین کو خود کفیل بنانے کے مقصد سے 60 روزہ ٹیرلنگ تربیت کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس تربیتی مدت کے آخری دن مذکورہ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر وشوناتھ جھا کی صدات میں ڈاکٹر بھیم ماڈل اسکول قلعہ گھاٹ کے احاطہ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ Training for economic empowerment of women

خواتین

واضح رہے کہ دلت، پسماندہ اور اقلیتی آبادی پر مشتنمل علاقہ واجد پور، وارڈ نمبر 23 کو کو سی ایم کالج کے اگنو اسٹڈی سینٹر نے گود لیا ہے۔ واجد پور کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کالج کی جانب سے وقتاً فوقتاً صفائی، صحت اور ماحولیاتی آگاہی کے ساتھ ساتھ تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے رہے ہیں۔

مذکورہ تقریب میں پروفیسر وشواناتھ جھا کے علاوہ اِگنو کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آر این چورسیا، سائنس ٹیچر ڈاکٹر انجو کماری، بی ایچ یو کی طالبہ پریرنا نارائن، ڈاکٹر امبیڈکر ماڈل اسکول کے ڈائریکٹر اوما شنکر پاسوان، ہیڈ آف میوزک ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر پریم کماری، ڈاکٹر پریم کماری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ پربھات داس فاؤنڈیشن کے رکن انیل کمار سنگھ اور ٹیلرنگ ہارویسٹنگ انسٹرکٹر درگا دیوی وغیرہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انسٹرکٹر درگا دیوی نے کہا کہ محنت کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا، اگر خواتین اس میدان میں آگے بڑھنا چاہتی ہیں تو میں ان کی مدد کرنے اور انہیں ہر طرح کا ہنر سکھانے کے لیے تیار ہوں،اس موقع پر سمیہ خاتون، فرحت پروین، طائرہ خاتون، حنا پروین، صفیہ پروین، رضوانہ، حسینہ خاتون، یاسمین پروین اور صائمہ مظہر کو تربیتی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:Job Fair In Darbhanga دربھنگہ روزگار میلہ میں تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کی بھیڑ امڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.