شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے مبینہ طور پر کورونا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گزشتہ دو روز سے کم از کم 25 گاڑیوں کو ضبط کی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق یہ گاڑیاں اوڑی اور بونیار کے علاقوں میں قائم نکاس پر قبضہ میں لی گئیں۔ اس دوران سب ڈویژنل پولیس آفیسر اوڑی جنید ولی نے جمعہ کے روز پولیس عہدیداروں سے بات چیت کرنے اور کووڈ 19 کے رہنما اصولوں پر زمینی جائزہ لینے کے لئے تحصیل اوڑی اور بونیار کے بازاروں کا دورہ کیا۔
ایس ڈی پی او نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی وقتاً فوقتاً کوششوں کو سراہا ہے جو حکومتی ہدایت نامہ جاری کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔