ETV Bharat / state

LeT OGWs Arrested In Baramulla بارہمولہ میں دو عسکریت پسند معاونین اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار، پولیس - ایل ای ٹی ملیٹینٹ معاون اسلحہ سمیت گرفتار

سکیورٹی فورسز نے بارہمولہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دو عسکریت پسند معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

two-let-ogws-arrested-in-baramulla-police
Etv Bharat بارہمولہ میں دو عسکریت پسند معاونین اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 10:56 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے دو عسکریت پسند معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس او جی کریری ، 52 آر آر نے بس اسٹاپ شرکہ وارا کے نزدیک ناکہ لگایا ۔انہوں نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کو جوں ہی رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی، تاہم سلامتی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دونوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

موصوف ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد دونوں کی شناخت توصیف رمضان بٹ ولد محمد رمضان بٹ اور معین امین بٹ عرف مومن ولد محمد امین بٹ ساکن بڈ مولہ شیری بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ معین امین بٹ کے قبضے سے ایک چینی پستول اور 15گولیوں کے راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ توصیف رمضان بٹ کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں: Militant Associate Arrested کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار، پولیس

انہوں نے کہا کہ مزید پوچھ تاچھ کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔ترجمان نے بتایاکہ دونوں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کے بعد باضابط طورپر عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے تھے۔پولیس نے اس ضمن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.