شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں جموں کشمیر پولیس اور 22 آر آر آرمی نے البدر کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان کی شناخت زاہد فاروق اور شریف الدین کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں بمئی سوپور کے رہنے والے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک البدر کا کمانڈر غنی خواجہ جو پچھلے کئی سالوں سے سرگرم ہے وہ ان دو عسکریت پسندوں کے ساتھ ملا تھا اور وہ دانش منظور جو ادی پورہ بمئی کا رہنے والا تھا اس کے قتل میں ملوث تھا۔
زرعی بلوں کے خلاف کسان سڑکوں پر
ان دو عسکریت پسندوں کے پاس سے کافی اسلحہ بارود برآمد کیا گیا اور اس سلسلے میں پولیس چوکی بمئی میں ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔