ETV Bharat / state

Khelo India Winter Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا کا تیسرا دن - گلمرگ نیوز

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے دن نو مقابلے کھیلیں جائیں گے۔ Third Day of Khelo India Winter Games

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 11:01 AM IST

گلمرگ میں کھیلو انڈیا کا تیسرا دن

گلمرگ: شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے اور آج مقابلوں کا تیسرا دن ہے۔ جہاں ایک طرف تین روز بعد گلمرگ میں موسم خوشگوار نظر آرہا ہے وہیں کھلاڑیوں میں بھی خوشی کی لہر صاف نظر آ رہی ہے۔ آج یہاں تقریباً 9 مقابلے کھیلے جا رہے ہیں جن میں کئی مقابلوں کا سیمی فائنل ہونا بھی متوقع ہے۔ گزشتہ روز تیز رفتار ہواؤں اور برف واری کی وجہ سے گلمرگ کے کندوری ڈھلان پر کوئی بھی مقابلہ ممکن نہیں ہو پایا تھا تاہم آج موسم کی بہتری اور ہلکی دھوپ نکلنے کی وجہ سے کھلاڑی پر امید ہیں اور آج کے تمام مقابلے بر وقت منعقد ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کھیلو انڈیا گیمس کے دوسرے دن سنیچر کو برفانی طوفان نے کھیل سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کردی تھی۔ اس پر آرگنائزرس نے احتیاطی طور پر کئی کھیل سرگرمیوں کو ممکنہ طور پر ملتوی کردیا تھا۔ برفانی طوفان کا بالائی علاقے کونگ ڈوری میں زیادہ اثر نظر آیا تھا۔ جس کی وجہ سے آرگنائزرس نے کونگ ڈوری میں اسکئنگ کے ساتھ کچھ دیگر کھیل سرگرمیوں کو بند کردیا تھا۔ یاد رہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد گلمرگ میں 10 فروری کو کیا گیا ہے اور یہ کھیل مقابلے 5 روز تک جاری رہیں گے ۔ ان کھیلوں میں ملک بھر کے تقریباً 15 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور اس میں 11 کھیل مقابلے ہوں گے۔ کھیلو انڈیا وونٹر گیمز کا پہلا ایڈیشن سنہ 2020 میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Interview GDA CEO گلمرگ- ٹنگمرگ روڈ کو برفباری میں کھلا رکھنا سب سے بڑا چیلنج، غلام جیلانی زرگر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.