ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک: سوپور کے تاجروں کا شدید احتجاج

author img

By

Published : Apr 19, 2019, 7:32 PM IST

ریاست جموں و کشمیر میں شمالی ضلع بارہمولہ کے بگوں، سوپور علاقے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کے باعث انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

sopore

بگوں کے مین مارکیٹ میں دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پچھلی ایک دہائی سے اس مارکیٹ کی سڑک خستہ ہے، جس کے باعث خرایدار اس مارکیٹ کا رُخ کرنے سے کتراتے ہیں۔

بگوں خستہ حال سڑک، تاجرین کے لئے باعث پریشانی

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو جاتا ہے اور کیچڑ کے سبب خریداروں کی دکانوں تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے، جس سے انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بار ہا ہم نے اعلیٰ حکام سے اپنی پریشانیوں کا ذکر کیا مگر وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔‘‘

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ آر اینڈ بی سوپور کے ایگزیکٹو انجینئر سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ ’’فنڈس کی عدم دستیابی‘‘ کے سبب کام شروع نہیں ہو پایا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی اس کام کے لئے رقم واگزار کی جاتی ہے فوری طور پر بگوں میں سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ ’’اگر دو دن کے اندر مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

Intro: سوپور: شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ کے بگوں مین مارکیٹ کے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے دس سالوں سے محمکہ R&B کی جانب سے کبھی بھی بگوں مارکیٹ کو macadamise نہیں کیا گیا ۰

Body:مقامی دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم یہاں کچڈ میں فسھی ہے کیونکہ معمولی بارش کی وجہ سے ہمارے دوکانوں کے سامنے پانی جمع ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے دوکانوں پر کوئی خریدار نہیں آتا اور اس کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان ہوتا ہے ۰
سرکار کی طرف سے ہمارے اس بگوں مارکیٹ کو جھوٹی تسلیی کے سوا کچھ نہیں ملتا ۰ متعلق حکوم کی جانب سے بھی توجہ نہیں ملتی۰
ان کا کہنا ہے کہ ہم یہاں پر دو سو کے قریب دوکاندار ہیں اور ہم سب کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۰ اگر دو دن کے اندر
ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم سڑکوں پر آکر احتجاج کرے گے۰

Conclusion:اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کوثر عرفات نے Executive Engineer R&B سوپور سلیم احتر خان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ فنڈس کی نہ ہونے کی وجہ سے بگوں مارکیٹ کو macadamise نہیں کیا گیا لیکن جسے ہی فنڈس آے گئی ہم وہاں پر کام شروع کرے گے۰

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.