ETV Bharat / state

سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی برف باری کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری
سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 7:06 PM IST

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے بالائی وا میدانی علاقوں میں گذشتہ شب سے درجہ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برفباری

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ دو روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹنگمرگ، بابا ریشی ،چندی لورہ ،کنزر اورکھئی پورہ میں 5 انچ سے زائد برف جمع ہو چکی ہیں جبکہ گلمرگ میں ایک فٹ سے زائد تازہ برف جمع ہوچکی ہے۔

اپنی پارٹی بی جے پی کی 'بی ٹیم' نہیں ہے: الطاف بخاری

ادھر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گلمرگ سڑک کو آمدورفت کے قابل بنانے کے لیے اتوار کی صبح سے ہی سڑک سے برف ہٹانا شروع کیا جبکہ دن میں بھی کئی بار اندرونی سڑکوں سے برف ہٹانے کی مشین کو مصروف عمل پایا گیا۔

برفباری کے باوجود دن بھر ٹنگمرگ سے گلمرگ تک ٹریفک حسب معمول جاری تھا تاہم شام کو برفباری کا سلسلہ تیز ہونے کے بعد گلمرگ سے ٹنگمرگ تک جزوی طور ہی جاری رہا۔ برفباری کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.