ETV Bharat / state

شعبہ سیاحت کیلئے برف باری ضروری: منوج سنہا - یوم جمہوریہ 2024

Manoj Sinha On Snowfall ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ شعبہ سیاحت کی ترقی کے لئے برف باری لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری نہ ہونے کی صورت میں سیاح یہاں سے دور رہ سکتے ہیں۔

snowfall-essential-for-running-power-projects-and-development-of-tourism-sector-manoj-sinha
منوج سنہا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 4:42 PM IST

Updated : Jan 16, 2024, 5:04 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر میں برف باری کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پروجیکٹوں کے چلنے اور شعبہ سیاحت کی ترقی کے لئے برف باری انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ 13 لاکھ سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی، جہاں برف باری سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں فی الوقت خشک موسمی صورتحال ہے میں برف باری کے لئے دعا کرتا ہوں کیونکہ برف باری ہمارے بجلی پروجیکٹوں کے چلنے کے لئے ضروری ہے بصورت دیگر وہ بند ہوں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'شعبہ سیاحت کی ترقی کے لئے بھی برف باری لازمی ہے'۔

منوج سنہا نے کہا کہ سال گزشتہ 13 لاکھ سیاحوں نے گلمرگ کی سیر کی جہاں برف باری سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ 'ضلع بارہمولہ میں 6 نئے سیاحتی مقامات کو شامل کیا گیا ہے لیکن برف باری نہ ہونے کی صورت میں سیاح دور رہ سکتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ او بی سی کی ریزرویشن مکمل ہونے کے فوراً بعد بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 'اس ضمن میں کام جاری ہے اور عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی ان انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں:

لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ کے عوام پر یوم جمہوریہ کے موقع پر 'جھنڈا اونچا رہے ہمارا' پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بارہمولہ نوجوانوں کی شرکت سے تمام محاذوں پر ترقی کر رہا ہے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Jan 16, 2024, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.