ETV Bharat / state

Terror Funding Case خود ساختہ صحافی ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار، پولیس - ٹریر فنڈنگ کیس میں صحافی گرفتار

سرینگر پولیس نے پٹن علاقہ سے تعلق رکھنے والے خود ساختہ صحافی مزمل ظہور کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

self-styled-journalist-arrested-in-terror-funding
خود ساختہ صحافی ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار، پولیس
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 7:19 PM IST

بارہمولہ: پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود ساختہ صحافی مزمل ظہور کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ صحافی نے جعلی دستاویزات پر کھولے گئے بینک اکاونٹ پر ٹیرر فنڈ حاصل کیا۔ سرینگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خود ساختہ صحافی مزمل ظہور ملک ساکن اندرگام پٹن کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ صحافی نے جعلی دستاویزات پر کھولے گئے بینک اکاونٹ پر ٹیرر فنڈ حاصل کیا ۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 20/2023زیر دفعات 13,18,40یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ ملزمان کو پہلے ہی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

self-styled-journalist-arrested-in-terror-funding
خود ساختہ صحافی ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار، پولیس

مزید پڑھیں: Militant Conspiracy Case جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

بتادیں کہ آج قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر چھاپہ مارا ہے۔ قومی تحقیقات ایجنسی نے یہ چھاپے مار کارروائیاں آج صبح سے جنوبی کشمیر کے محتلف مقامات پر شروع کردی ہیں۔ یہ چھاپے ان افراد کے خلاف مارے جا رہے ہیں جن پر عسکریت پسندوں کی مدد اور عسکری سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.