ETV Bharat / state

National Civil Services Day 2023 ضلع ترقیاتی کشمیر بارہمولہ ایوارڈ سے سرفراز - ڈاکٹر شاید اقبال چودھری

ہر سال 21 اپریل کو نیشنل سول سروسز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز بھارت کے وزیر اعظم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے افسران کو عوامی نظم و نسق میں شاندار کارکردی کے لیے ایوارڈ سے نوازتے ہے۔

sehrish-asghar-shahid-choudhary-get-pms-award-for-excellence
ضلع ترقیاتی کشمیر بارہمولہ ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:55 PM IST

ضلع ترقیاتی کشمیر بارہمولہ ایوارڈ سے سرفراز

سرینگر: جموں و کشمیر آئی پی ایس افسر شاہد چودھری اور ڈاکٹر سحرش اصغر کو عوامی خدمات کے تئیں ان کے بہترین کارکردگی کے لیے سول سروس ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ سول سروسز میں یہ ملک کا اعلی ترین اعزاز ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر کو اپنے بہترین اور عمدہ کام کے لیے اس بڑے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے سول سروسز میں بھارت کا اعلیٰ ترین اعزاز برائے عوامی نظم و نسق 2022 کے لیے وزیر اعظم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر سحرش کو خواہش مند اضلاع کے پروگرام کے زمرے میں اس باوقار کامیابی کے لیے منتخب کیا گیا ہے،کیونکہ اس نے مذکورہ پروگرام میں تجویز کردہ تبدیلیاں عمل میں لائی ہیں ۔اسی طرح چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ جموں و کشمیر شاہد چودھری کو بھی اس برس ایوراڈ سے نوازہ گیا۔ شاہد اقبال چودھری تیسری بار یہ ایوارڈ حاصل ہونے میں کامیاب ہوئے۔

آج دہلی میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ان افسران کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹڑر سحرش اصغر نے وزیر اعظم نریندی مودی کے ہاتھوں سے ایوارڈ حاصل کیا ، جبکہ مشن یوتھ کے لیے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایوارڈ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: PM's Award for Excellence in Public Administration ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال 21 اپریل کو نیشنل سول سروس ڈے منایا جاتا ہے۔ یہ پروگرام پہلی بار 21 اپریل 2006 کو وگیان بھون میں منعقد کیا گیا تھا۔ یہ تقریب ملک کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے تمام عہدیداروں کی تعریف کے طور پر منائی جاتی ہے، جو بھارت کی انتظامی مشینری کو چلانے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔ یہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو شہریوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔ آزاد بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 21 اپریل 1947 کو دہلی کے میٹکالف ہاؤس میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے پروبیشنرز افسران سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں پٹیل نے سرکاری ملازمین کو 'اسٹیل فریم آف انڈیا' قرار دیا۔ تب سے ہر سال 21 اپریل کو نیشنل سول سروس ڈے منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.